کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8 میں کراچی نحوست سے باہر نکل آئی۔لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل کی رپورٹ میں اپ سیٹ لکھا تھا کہ اس کا امکان ہے۔یوں کنگز نے جیت حاصل کرکے ایک قسم کا اپ سیٹ ہی کیا۔روایتی حریفوں کا مقابلہ کراچی کے گھر نیشنل بنک ایرینا میں تھا۔کنگز ٹاس ہارے،پہلے بیٹنگ کی اور 5 وکٹ پر 185 اسکور بنائے۔خاص بات جیمز ونس کے 46 اور عماد وسیم کے 35 رنز تھے۔شاہین،زمان، حارث اور لیام نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں لاہور قلندرز ٹیم 15 بالز قبل 18 ویں اوور میں 118 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔اس کی آخری 7 وکٹیں 32 رنزکے اندر گریں۔ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید نے28 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔بین کٹنگ نے 2 آئوٹ کئے۔ مرزا بیگ نے 45 کی اننگ کھیلی۔قلندرز کے فخرزمان 15 رنزبناسکے
پی ایس ایل 8ڈبل ہیڈرشو،اتوار کے کڑاکے دارمیچز،بڑا اپ سیٹ متوقع،کس کے چانسز
پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگزکی یہ 3 ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ہے۔قلندزرکی پہلی شکست ہے۔ٹیم کے صدر وسیم اکرم کے چہرے پر خوشیاں لوٹ آئیں،پوری ٹیم نے جشن منایا اور کھلاڑی بھی کھل اٹھے۔