اندور ،کرک اگین رپورٹ
لائن کے 8 شکار،بھارت پھر 163 پر باہر،آسٹریلیا جیت سے کتنے رنز دور،جانیئے۔آسٹریلین ٹیم نے بائولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی کلاس دکھائی،اسی وجہ سے وہ میزبان بھارت کو تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میںن صرف163 پر ڈھیر کرنے میں کامیاب ہوا۔میچ جیتنے کے لئے اسے اب 76 رنزکا ہدف ملا ہے۔یہ کل ممکن ہوگا۔آج کا کھیل تمام ہوا۔دن میں 16 وکٹیں گریں،پہلے روز 14 گری تھیں۔
جمعرات کو کھیلے گئے دن کے کھیل میں پہلے آسٹریلیا بھارت کے 109 رنزکے جواب میں 197 پر ڈھیر ہوا۔اب بھارتی ٹیم دن کے اختتامی لمحات میں صرف رنزبناکر پویلین لوٹی۔اس اننگ میں بھی 59 کی اننگ کھیلنے والے چتشور پجارا کے 59 رنزتھے،ان کی وکٹ 9 ویں بھارتی نقصان کی صورت میں گری،اس کا سہرا بائولر سے زیادہ فیلڈر سٹیون سمتھ کا رہا،انہوں نے ایک ہاتھ سے کلاس کیچ پکڑا۔اس سے قبل عثمان خواجہ نے بھی شاندار کیچ لیا تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے 64 رنز دے کر 8 اور میچ میں99 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں۔اس طرح بھارت کی برتری صرف75 رنزکی ہوئی ہے۔
ادھر سدنچورین میں میزبان جنوبی افریقا بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھ چڑھا۔دوسری اننگ میں 116 پر فارغ ہوا۔پہلی اننگ میں 342 رنزبنانے،ویسٹ انڈیز کو212 پر آئوٹ کرکے 138 رنزکی لیڈ نے اسے سہارا دیا،اب ویسٹ انڈیز 247 رنزکے تعاقب میں ہے۔20 پر اس کے 4 آئوٹ ہیں۔