راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8 میں آج اہم میچ،ایک ممکنہ نتیجہ بہت کچھ بدل سکتا۔پی ایس ایل 8 میں آج اتوار کو ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔گزشتہ 2 اتوار کے برعکس آج سپرسنڈے نہیں ہے،اس لئے کہ 2 میچز شیڈول نہیں ہیں۔اتوار 5 مارچ کو ایونٹ کی چھٹے نمبر کی ٹیم کا مقابلہ ایسی ٹیم سے ہے جو آج کا میچ جیت کر ملتان سلطانز کو پچھاڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آسکتی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں آج اب کی نمبر 3 سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور نمبر 6 سائیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں مقابلہ ہوگا۔یہ اس لیگ کا 21 واں،اسلام آباد اور گلیڈی ایٹرزکا 7 واں میچ ہوگا۔ وفاقی دارلحکومت ٹیم 4 فتوحات میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے اور گلیڈی ایٹرز5 ناکامیوں کے بعد صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے،۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت تک ایونٹ سے باہر ہے۔آج کی شکست مہر ثبت کردے گی۔اس لئے کہ پھر اگر،مگر والی بات بھی ان کو ریس میں شامل نہیں رکھے گی۔آخری میچ میں بھی یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرایا تھا۔باہمی مقابلوں میں بھی سبقت ہے،ظاہری حالات میں بھی کوئٹہ ٹیم توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔
اس سب کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کا میچ جیت کر سنسنی پھیلا سکتی ہے۔یہ نتیجہ کنگز سمیت سب کو چونکادے گا اور پھر اگلے میچزکی جنگ دلچسپ ہوجائے گی،اس لئے کہ لاہور قلندرز کے سوا سب ٹیموں کے پاس ایک دوسرے سےآگے نکلنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل 8 میں آج کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔