لاہور،کرک اگین رپورٹ
قومی کرکٹ رجیم آپریشن،ناراض بابر اعظم سے پی سی بی کا رات گئے رابطہ،کپتان کاجواب۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھچڑی پک گئی۔پی ایس ایل 8 کے اختتامی لمحات میں پی سی بی رجیم چینج نے قومی کپتان کی تبدیلی کی نیوز لیک کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے سٹینڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس کے بعد رات گئے ان سے رابطہ ہوا ہے۔
دن بھر کی یہ خبریں کہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے بابر اعظم،محمد رضوان،شاداب خان کو آرام کی غرض سے ڈراپ کیا جائے گا،ان کی جگہ صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللّٰہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ان چلتی نیوز نے اس وقت ٹوئسٹ پکڑا جب یہ نیوز بریک ہوئی ہیں کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی سے رابطہ کرکے انہیں کپتان بنانے کی تجویزدی جو انہوں نے مشورے کے بعد قبول کرلی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا دھڑن تختہ،بنگلہ دیش سے سیریزکا فیصلہ ہوگیا
ادھر بابر اعظم نے افغانستان سیریزکے دوران آرام لینے سے انکار کیا ہے،ان کا شکوہ یہ ہے کہ ان سے پوچھے بغیر ،ان سے مشورت کے بنا سلیکٹرز خود سے یہ کیسے سوچ سکتے ہیں۔شاداب خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل میں آرام لے چکا ہوں۔ادھر رضوان کہتے ہیں کہ میں نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کے لئے آرام کرلیا تھا۔تینوں ہی انکاری ہوگئے ہیں۔
اس ساری صورتحال کے بعد سلیکٹرز کل پیر کے روز افغانستان کے خلاف اسکواڈز کا اعلان سہہ پہر میں کریں گے۔ایسے میں اس بے یقینی کی کیفیت میں بابر اعظم سے پی سی بی ہائی کمان نےرابطہ کیا ہے لیکن اس میں بابر اعظم نے اپنی شکایات بتادی ہیں۔ساتھ میں عندیہ دیا ہے کہ ان کے آرام کا فیصلہ یکطرفہ ہوگا۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر مجھے اعتماد میں لیتے تو میں ایسے آرام کو ترجییح دیتا۔ادھرشاہین آفریدی نے بابر اعظم کی بابت آرام کے کئے گئے دعوے کی قلعی کھلنے کے بعد تشویش ظاہر کی ہے۔یوں اب وہ آزادی کے ساتھ کپتانی قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔