| | |

ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا دھڑن تختہ،بنگلہ دیش سے سیریزکا فیصلہ ہوگیا

 

 

میرپور،کرک اگین رپورٹ

 

ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا دھڑن تختہ،بنگلہ دیش سے سیریزکا فیصلہ ہوگیا۔ٹی 20 ورلڈ چیمپئن  انگلش ٹیم کا بنگلہ دیش میں عرس ۔مسلسل دوسرے ٹی20 میچ میں شکست۔3میچزکی سیریز ہاتھ سے گئی۔میزبان ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کردیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈچیمپئن کا ٹائٹل رکھنے والی انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں صرف 117 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔بین ڈکٹ کے 28 اور فل سالٹ کے 25 رنزنمایاں تھے۔مہدی حسن مرزا نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش نے 8 بائولرزکا استعمال کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف   7 گیندیں قبل  6وکٹ پر پورا کرکے میچ 4  وکٹوں سے اپنے نام کیااور سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ نجم الحسین نے ففٹی بنائی اور  مہدی حسن نے 20رنزبنائے۔دونوں سائیڈز کے کپتان ناکام رہے۔جوس بٹلر 4 اور ان کے حریف قائد شکیب الحسن صفرپر گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *