| | | | | | |

پی ایس ایل 8 فائنل آج،ایک روایت سے چیمپئن ٹیم ابھی سے طے،آپ بھی جان لیں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 فائنل آج،ایک روایت سے چیمپئن ٹیم ابھی سے طے،آپ بھی جان لیں۔پی ایس ایل 8 کے ایلی منٹر 2 میں شکست اور فائنل سے باہر ہونے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے کم اسکور کئے۔جب اچھا آغاز مل گیا تھا تو 11 ویں اوور سے 15 ویں اوور تک صرف 20 کے آس پاس اسکور بنے۔اس کا نقصان ہوا۔ہمیں کم سے کم 18 اسکور کرنے تھے۔

ادھر سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ہی اس بات کی حقدار تھیں کہ وہ فائنل کھیلتیں۔دونوں نے اچھا مقابلہ کیا۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ زلمی قلندرز کے مقابل کمزور ٹیم تھی لیکن اس نے مقابلہ اچھا کیا ہے۔

ادھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیمیں گزشتہ برس بھی فائنل کھیلیں تھیں۔

بابر اعظم کا پی ایس ایل چیمپئن کا خواب پھر ریزہ،لاہور قلندرز فائنل میں

ایک نئی بات ہوگی یا نہیں۔یہ دیکھنے کی بات ہوگی۔ایک بات ضرور ہوگی جو پہلے صرف اسلام آباد یونائیٹڈ تک محدود تھی کہ وہ 2 بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکے۔اب قلندرزجیتیں یا سلطانز۔اسلام آباد کی طرح دوسری بار چیمپئن بننے میں اس کے ہم پلہ ہونگے۔

اہم بات یہ ہے کہ پی ایس ایل ہسٹری میں کوئی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔قلندرزجیتے تو یہ اعزاز نام کرنے والی پہلی ٹیم ہونگے۔نہ جیتے تو یہ روایت برقرار رہے گی۔اس طرح ہسٹری کو دیکھاجائے تو  آج سلطانز کے سلطان بننے کا دن ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *