| | | | | | |

بابر اعظم کا پی ایس ایل چیمپئن کا خواب پھر ریزہ،لاہور قلندرز فائنل میں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کا پی ایس ایل چیمپئن کا خواب پھر ریزہ،لاہور قلندرز فائنل میں۔پی ایس ایل 8 کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔بابر اعظم کا بطور کپتان پاکستان سپرلیگ جیتنے کا خواب ایک بار پھر بکھرکر رہ گیا۔لاہور قلندرز نے ایلمنٹر 2 میں پشاور زلمی کو  4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔اتفاق سے اس کا آخری مقابلہ ملتان سلطانز سے کل لاہور میں ہوگا۔اس سال ایونٹ کا آغاز جہاں ان 2 ٹیموں کے میچ سے ہوا تھا،وہاں گزشتہ سال کا فائنل بھی ان دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کا سکہ پشاور زلمی کے حق میں گرا۔بابر اعظم نے جھٹ پہلے بیٹنگ کا پلان کیا۔گزشتہ رات کی طرح آج بھی ابتدائی 11 اوورز میں سنچری پلس اسکور کے آغاز کے باوجود ٹیم آخری اوورز کا فائدہ نہ لے سکی اور 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 اسکور ہی بناسکی۔محمد حارث صرف 54 بالز پر 85 رنزکی جارحانہ اننگ کھیل گئے۔بابر اعظم نے36 پر 42 اسکور بٹورے۔زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں لاہورقلندرز کا آغاز تباہ کن تھا۔فخرزمان 6 اوراحسان حفیظ 15 کرسکے لیکن اوپنرمرزا بیگ نے شاندار بیٹنگ کی اور42 بالز پر 54 رنزکی اننگ کھیل کر لاہور قلندرز کو فرنٹ فٹ پر لاکھڑا کردیا۔ادھر سام بلنگز بھی زلمی کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔آخری 30 بالز پر لاہور قلندرز کو 38 اسکور درکارتھے۔یہاں زلمی کے حالات پتلے تھے۔

سلمان ارشاد نے سام بلنگز کو 28 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے کچھ سنسنی پیداکی لیکن اسکور کم تھا۔یوں قلندرز کو آخری 3 اوورز میں 17 اسکور درکارتھے۔اگلے اوور میں سکندر رضا کی23 رنزکیا ننگ کا خاتمہ بھی بابر اعظم کے لئے راحت کا سبب نہ بنا۔2 اوورز میں اب 9 ہی اسکور باقی تھے۔

لاہور قلندرز نے 7بالیں قبل 6 وکٹ پر ہدف پورا کرکے فائنل میں قدم رکھ دیئے۔پشاور زلمی کو 4وکٹ سے شکست ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *