لندن،کرک اگین رپورٹ
دی ہنڈرڈ،بابر اور رضوان کو کسی نے نہ لیا،احسان اللہ کی لاٹری،شاہین کا کتنا معاوضہ۔انگلینڈ کے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان جگہ نہ بناسکے۔ڈرافٹنگ تقریب میں کسی ٹیم نے ان کو نہیں لیا،۔سب ہی حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔پاکستان کے اہم کھلاڑی سلیکٹ کئے گئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا معاہدہ ایک لاکھ پائونڈز میں ہوا ہے۔آج کل کی کرنسی کے مطابق وہ ساڑھے 3 کروڑ روپے لیں گے۔اسی طرح حارژ رئوف کا معاہدہ60 ہزار پائونڈز میں ہوا ہے ۔دونوں ویلش فائر کے لئے کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ کا بڑا چھکا،ان کو اوول ٹیم نے40 ہزار پائونڈز میں خریدا ہے۔ان کی حالیہ پی ایس ایل کارکردگی نے کمال دکھایا ہے۔
شاداب خان پہلے ہی برمنگھم ٹیم میں شامل تھے۔یوں بابر اعظم اور رضوان جیسے پلیئرز کی عدم موجودگی اور ان میں عدم دلچسپی نوٹ کی گئی ہے۔