شارجہ،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین تجزیہ 100 فیصد سچ،پاکستان افغانستان سے ہارگیا،تاریخی ناکامی۔تاریخ رقم۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف تاریخ کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے۔گرین کیپس کو اپنے سے کم تر ٹیم کو مجموعی طور پر چوتھے میچ میں پہلی شکست ہوئی ہے۔شارجہ میں افغان ٹیم نے 6 وکٹ کی باوقار جیت نام کی۔اس کے ساتھ ہی کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد درست رہا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی مشکل ترین پچ پر افغانستان کو پاکستان کے خلاف 93 اسکور کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں۔یہ الگ بات ہے کہ 23 اسکور کے آغاز کے باوجود 45 تک جاتے اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ابراہیم زردان 9،گلبدین نبی صفر،رحمان اللہ گرباز 16 اور کریم جنت 7 کرکے آئوٹ ہوگئے۔محمد نبی اور نجیب اللہ زردان نے کوشش جاری رکھی۔
کرک اگین پیش گوئی سچ،پاکستان افغانستان کے خلاف قلیل تر اسکور پر ڈھیر
افغانستان کو آخری 42 بالز پر صرف 33 رنزکی ضرورت تھی۔6 وکٹیں ہاتھوں میں تھیں۔پھر 36 بالز پر 30 رنزکا چیلنج تھا۔پھر 30 بالز پر 24 اسکور باقی تھے۔
ایسے میں محمد نبی اور زردان اسکور بٹور رہے تھے۔آخری 3 اوورز میں 5 رنزکچھ بھی نہ تھے۔نتیجہ میں افغانستان نے 13 گیندیں قبل 4 وکٹ پر ہدف پورا کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔زردان 17 اور محمد نبی38 پر ناٹ آئوٹ رہے۔احسان اللہ نے 2 اورنسیم اور عماد نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان بمقابلہ افغانستان،پہلا ٹی20 آج،ماضی کے تمام میچزکا احوال،ممکنہ پیش گوئی
اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 92 اسکوربناسکی۔عماد وسیم 18،صائم ایوب 17 کرکے نمایاں رہے۔فضل حق فاروقی نے 4 اوورز میں 13،مجیب الرحمان نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیئے۔محمد نبی نے 3 اوورز میں 12 رنز دیئے۔تینوں نے 2،2 وکٹیں لیں۔