| | | | |

پاکستان بمقابلہ افغانستان،پہلا ٹی20 آج،ماضی کے تمام میچزکا احوال،ممکنہ پیش گوئی

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ افغانستان،پہلا ٹی20 آج،ماضی کے تمام میچزکا احوال،ممکنہ پیش گوئی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی سیریز آج سے شروع ہوگی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کا فیورٹ وینیو ہے لیکن یہاں افغانستان ٹیم نے شاداب خان الیون کے شکار کے لئے بڑا گھات لگالیا ہے،افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں زبردست بلکہ اپ سیٹ نتائج کی توقع ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے میچ شروع ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی باہمی ٹی 20 سیریز ہے۔اس سے قبل 3 میچز کھیلے جاچکے ہیں لیکن وہ ایونٹس کے میچ تھے۔تمام 3 میچزمیں اگرچہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی لیکن افغانستان نے آخری میچزمیں زبردست مزاحمت کی۔گزشتہ سال ایشیا کپ میچ میں تو ایک موقع پر پاکستان قریب ہارگیا تھا لیکن اختتامی لمحات میں نسیم شاہ کے چھکوں نے ٹیم کو ایک وکٹ کی سنسنی خیزکامیابی دلوائی تھی،وہاں ماحول بھی گرمادیاتھا۔بعد میں کرکٹ فینزکے خلاف بھی ایکشن ہوا تھا۔

اس بار دونوں ممالک کے فینز الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھائے جائیں گے۔اس کےباوجود زوردار معکہ کی توقع ہے۔پاکستان اورافغانستان کا تاریخ میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ8 دسمبر 2013 کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔پاکستان 6 وکٹ سے فتحیاب ہوا۔اس کے 8 سال بعد دوسرا میچ  29 اکتوبر 2021 کو دبئی میں ہوا۔یہاں  پاکستان 5 وکٹ سے فتحیاب ہوا۔آخری میچ گزشتہ سال 7 ستمبر 2022 کو اسی شارجہ میں ہوا،جہاں ایک کڑے مقابلہ کے بعد ایک وکٹ کی جیت ملی۔

دی ہنڈرڈ،بابر اور رضوان کو کسی نے نہ لیا،احسان اللہ کی لاٹری،شاہین کا کتنا معاوضہ

پہلے میچ میں2013 میں افغانستان نے صرف 137 رنزبنائے۔پاکستان ہدف 1 بال قبل پورا کرسکا۔2021 میں افغانستان نے6 وکٹ پتر 147 اسکور کئے۔پاکستان اس بار آسانی کے ساتھ ایک اوور قبل اسکور پورا کرگیا۔آخری بار تو کمال ہی ہوگیا۔افغانستان پہلے کھیلا،ماضی کی نسبت کم ٹوٹل6 وکٹ پر 129 کیا۔پاکستان 109 پر 7 اور 110 پر 8 جبکہ 118 پر 9 وکٹ گنواچکا تھا۔7 بالز پر 12 اسکور درکار تھے کہ نسیم شاہ نے آگے پیچھے 2 چھکے جڑ کر پاکستان کو 4 بالز قبل 1 وکٹ کی جیت دلوادی۔

ایک بات تو طے ہوئی ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے خلاف کبھی پہلے بلے بازی کا موقع نہیں ملا۔پہلے 2 میچزمیں افغانستان نے ٹاس جیت کر خود بلے بازی کی،آخری مقابلہ میں پاکستان ٹاس جیتا تو اس نے خود افغانستان کو پہلے کھلادیا۔یوں اس سیریز کے کسی میچ میں اگر پاکستانی ٹیم کو پہلے بلے بازی کرنی پڑگئی تو ایک نیارخ دیکھنے کو ملے گا۔

ایشیا کپ 2023،پاکستان لیٹ گیا،بھارت کےمیچز باہر،انگلینڈ بھی امیدوار،ورلڈکپ پر پی سی بی خاموش

افغانستان اور پاکستان نئے کپتانوں راشد خان اور شاداب خان کےی کپتانی میں ایکشن میں ہوگا،دونوں جانب خان ٹکرائیں گے۔قومی ٹیم شاہین،حارث،رضوان اور بابر جیسے پیسرز ااور بائولرز کے بغیر ایکشن میں ہوگی۔یوں نیا کپتان اور نئی بنچ سٹرینتھ پاکستان کے لئے ایک غیر متوقع شکست کا سبب بھی بن سکتی ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اپنے اسپن اٹیک کی وجہ سے فیورٹ ہوگا۔پاکستان کے لئے یہ مشکل ٹاسک ہے،جیت آسان نہیں ہوگی۔صرف میچ ہی نہیں بلکہ سیریز تک خطرے میں ہے۔

شاہین آفریدی کا بڑا معاہدہ،شاداب خان شارجہ میں کیا بولے،ٹیم کی پریکٹس

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *