| | | | |

شاہین آفریدی کا بڑا معاہدہ،شاداب خان شارجہ میں کیا بولے،ٹیم کی پریکٹس

لندن،کرک  اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کا دی ہنڈرڈ کے لئے بڑا معاہدہ ہوگیا ہے۔وہ ویلش فائر کی نمائندگی کریں گے۔دی ہنڈرڈ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ان دنوں مصروفیات نہیں ہونگی۔

ادھر افغانستان کےخلاف قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ روزے رکھ رہے ہیں،اس سے قبل رمضان کرکٹ کبھی نہیں کھیلی۔وہ شارجہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز اعلیٰ لیول کی ہوگی۔افغان ٹیم مضوط ہے لیکن میں حریف کپتان راشد خان سے بات کروں گا کہ رزلٹ کچھ بھی ہو لیکن میدان میں کوئی لڑائی نہیں چلے گی،اس لئے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران معاملہ تماشائیوں کی لڑائی تک چلاگیا تھا۔ایک سوال کےجواب میں شاداب خان نے کہا ہے کہ کپتانی ایک ذمہ داری ہے۔میں اس ذمہ داری کے ساتھ دبائو کی بجائے پہلے سے بہتر پرفارم کرنے لگتا ہوں۔مجھے اچھالگتا ہے۔

ایشیا کپ 2023،پاکستان لیٹ گیا،بھارت کےمیچز باہر،انگلینڈ بھی امیدوار،ورلڈکپ پر پی سی بی خاموش

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی پی ایس ایل کھیلی ہے۔ہمارے کچھ پلیئرزبھی شریک تھے،اس کا فائدہ اٹھاکر پاکستان کے خلاف استعمال کریں گے۔ہارنے کا کوئی خوف نہیں،ہم اس ٹیم کے خلاف جیت سکتے ہیں۔

شارجہ میں جمعرات کی شب پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے دن بھر روزہ رکھا۔افطاری کے بعد شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا اور بھرپور نیٹ پریکٹس کی ہے۔دونوں ٹیموں میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلاجائے گا۔

ٹیموں نے آج رات نیٹ پریکٹس کی ہے اور ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *