لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ پر ایک مضحکہ خیزتقرری،مکی آرتھر کے ڈرامہ کا ڈراپ سین۔پاکستان کرکٹ پر ایک مضحکہ خیز آفیشلی تقرری ہونے کو ہے۔سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ چکے ہیں اور اس کے لئے دستاویزی معاملات فائنل ہوچکے ہیں۔مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کا عہدہ دیا جارہا ہے اور اس طرح ایک ایسا ڈائریکٹر ہوگا جو بیک وقت 7 سمندر پار ایک ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کو بھی دیکھے گا اور پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کا نگران بھی ہوگا۔
کرکٹ فینز کیلئے یہ تقرری نئی اس لئے نہیں ہوگی کہ گزشتہ 12 ماہ میں ملک بھر کی اعلیٰ تقرریاں کچھ ایسے ہی ہوئی ہیں البتہ یہ کرکٹ تقرری بھی کسی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی۔
پاکستان کے ملٹی کلر ڈائریکٹرکرکٹ مکی آرتھر پر انگلش میڈیا کا تازہ تبصرہ
مکی آرتھر کے ہوتے ہوئے پاکستان کا پورا سپورٹنگ سٹاف ہوگا،اس میں ہیڈ کوچ سے لے کر معمولی تقرری تک ہوگی ۔ڈائریکٹر کرکٹ پاکستان ٹیم 20 اپریل کے بعد واپس انگلینڈ میں ہوگا۔اگست تک اس کا قیام وہیں ہوگا۔وہ ستمبر میں ایشیا کپ۔اکتوبر،نومبر میں ورلڈ کپ اور دسمبر 2023 سے جنوری 2024 تک دورہ آسٹریلیا کیلئے دستیاب ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر معاہدے کی تفصیلات اگلے چند گھنٹوں میں جاری کرنے والا ہے۔وہ 20 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کیمپ میں موجود ہونگے۔