لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم میں 3 کوالٹیز،بطور بائولرز پرکھا،شاہین اور حارث اچھے،وسیم اکرم کو معاف کردیتا،عمران خان۔بابر اعظم کے پاس بیک وقت 3 چیزیں ہیں جو دنیا میں کسی ایک بیٹر میں نہیں ہوتیں۔ان میں ٹیلنٹ،ٹمپرامنٹ اور تیکنیک ہے۔پاکستان کو بڑے عرصہ کے بعد ایسا بیٹر ملا ہے،آگے بڑھنے اور کئی اعزازات حاصل کرنے کی ان میں خوبیاں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق پاکستان کپتان عمران خان نے عید کے پہلے روز ایک شو میں کیا ہے۔بابر اعظم کو میں نے ہر طرح پرکھا ہے کیونکہ میں بائولر ہوں۔یہ سب سے آگے جائے گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کہتے ہیں کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہمارا کپتان بابر اعظم باصلاحیت ہے۔وہ کامیاب ہوگا۔میں بطور بائولر اس کا تجزیہ کرتا ہوتا ہوں،بلا شک وشبہ وہ پاکستان کا کلاس بیٹر ہے۔بائولنگ میں شاہین شاہ آفریدی مجھے اچھا لگتا ہے۔باصلاحیت ہے۔حارث رئوف بھی پسند ہیں۔اچھی بالز کرتے ہیں۔میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی بات نہیں کررہا،اس لئے کہ میرے پاس کرکٹ دیکھنے کو وقت ہی نہیں ہے،جتنا دیکھا ہے۔پاکستان کے اہم میچز دیکھے ہیں۔
ماضی میں ویوین رچرڈز دنیا کا بہترین بیٹر،مائیکل ہولڈنگ بہترین بائولر اور این چیپل بہترین کپتان تھے۔
عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں وسیم اکترم کی ہیٹ ٹرک کے وقت مجھ سے کیچ ڈراپ ہوا،ویسے میں نے کئی کیچز چھوڑ رکھے ہیں لیکن اس کا اس لئے افسوس ہوا کہ ہیٹ ٹرک کیچ تھا،آسان کیچ تھا۔وسیم اکرم کو اس کا غصہ ضرور ہوگا لیکن اگر میں بائولر ہوتا وسیم اکرم سے ایسا کیچ ڈراپ ہوتا،میں معاف کردیتا۔