| | | | |

مشن ورلڈکپ 2023،پاکستان کا تیاری کے باب میں فاتحانہ آغاز،کیویز قید

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

مشن ورلڈکپ 2023،پاکستان کا تیاری کے باب میں فاتحانہ آغاز،کیویز قید۔مشن ورلڈکپ 2023 تیاری،پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ بڑی آسانی کے ساتھ 5 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔اننگ کی خاص بات اوپنر فخرزمان کی سنچری اور میچ کی اہم بات پیسر نسیم شاہ کی کلاسیکل بائولنگ تھی۔

پندی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان نے 289 رنزکے ہدف کا تعاقب بڑے سکون کے ساتھ کیا۔اوپنرز امام الحق اور فخرزمان نے ہاف سنچریز کے ساتھ 22 ویں اوور میں 124 رنزکی شراکت قائم کی۔یہاں امام الحق 65 بالز پر 60 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم نے 46 بالز پر 49 رنزبناکر فخرکے ساتھ دوسری وکٹ پر90 رنزکی شراکت بنائی۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد شان مسعود بھی 2 درجن بالز پر جب 1 رنبناکر گئے تو ایسا لگا کہ کیویز واپسی کررہے ہیں لیکن دوسری جانب اوپنر فخرزمان کیریئر کی 9 ویں سنچری کے ساتھ چٹان بنے رہے۔وہ 255 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہونے والے چوتھے بیٹر تھے۔انہوں  نے114 بالز پر1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 117 رنزبنائے۔پاکستان فتح سے چند قدم ہی دور تھا،اس لئے اس وکٹ کا بڑا نقصان نہیں ہوا۔273 کے اسکور پر آغا سلمان جب 7 رنزبناکر گئے تو پاکستان کو 28 بالز پر صرف 16 رنز درکار تھے۔

رضوان کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت پاکستان نے ہدف  9 بالیں قبل  5 وکٹ پر پورا کرلیا۔رضوان 42  اورمحمد نواز8  پر ناقابل شکست لوٹے۔نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن 60 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین گیند باز رہے۔

بابر اعظم نے میاں داد،ٹنڈولکر اور گاواسکر کو پیچھے کردیا،کوہلی بال بال بچ گئے

اس سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کی اور 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 288 رنزبنائے۔اننگ کی خاص بات ول ینگ کے 86 اور ڈیرل مچل کے113 رنز تھے۔ان کے علاوہ کوئی بیٹر بڑی اننگ نہ کھیل سکا،ادھر نسیم شاہ کی اچھی لائن و لینتھ کے باعث بلیک کیس آخری اوور میں توقع کے مطابق 320 سے زائد اسکور نہ کرسکے۔وہ تو 288 تک ہی محدود ہوئے۔نسیم شاہ نے 10 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،وہ 6 میچزمیں 20 وکٹ لینے والے پہلے بائولر بن گئے۔شاہین شاہ نے 2 وکٹ کیلئے 63 اور اور حارث رئوف نے 2 وکٹ کے لئے 65 رنز دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *