| | | | |

پاکستان نیوزی لینڈ کاتیسرا ون ڈے آج،شکوہ کے بعد بابر،رضوان کی ملاقات،بیٹنگ نمبر کافیصلہ ہوگیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نیوزی لینڈ کاتیسرا ون ڈے آج،شکوہ کے بعد بابر،رضوان کی ملاقات،بیٹنگ نمبر کافیصلہ ہوگیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسرا میچ آج ہوگا۔دنیائے کرکٹ کے لئے یہ میچ بریکنگ نیوز اس صورت میں آج ہی بن سکتا ہےاگر پاکستان آج کا میچ جیت جائے۔اسلئے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ایک روزہ سیریز 11 برس بعد اپنے نام کرسکے گا اور یہ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں میں نمبر ون بگ بریکنگ نیوز ہوگی۔

آخری بار پاکستان نے 11-2010 میں سیریز جیتی تھی۔اس کے بعد سے کھیلی گئی ون ڈے سیریز ہارا ہے یا ڈرا رہی ہیں۔پاکستان اگرآج نہ جیت سکا تو اگلے میچز میں یہ امکان باقی رہے گا،اس لئے کہ 5 میچزکی سیریز میں اسے 0-2 کی سبقت حاصل ہے۔

رضوان نمبر5 پر بیٹنگ سے ناراض،دل کھول دیا،کپتان سے بات تک نہیں کی

نیشنل بنک ایرینا میں آج 3 مئی 2023 کو شیڈول پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ فخرزمان کیلئے بھی اہم ہوگا۔مسلسل 3 ون ڈے سنچریز کرنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر چوتھی سنچری کرسکتے ہیں،اگرایسا کیا تو ورلڈ کرکٹ میں مسلسل 4 سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہونگے اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ریکارڈ قائم کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

ایک نہیں،3 کپتان مقرر کرنےکا منصوبہ،پاکستان نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریزہارسکتا

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان کی واپسی کاامکان ہے۔اسامہ میر کو آرام دیاجائے گا۔عبد اللہ شفیق کو آج بھی چانس ملنے کا امکان باقی ہے۔شاہین آفریدی کی بھی واپسی ہوگی۔

راولپنڈی کی نسبت کراچی کی پچ تبدیل ہے۔یہاں اسکور زیادہ بننے کے امکانات نہیں ہیں۔ٹاس جیتنے والی ٹیم ایک بار پھر فیلڈنگ کو اہمیت دے گی۔

کیوی ٹیم سیریز میں واپسی کرسکتی ہے۔اس لئے پاکستان کو سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔لائیو کرکٹ میچ ہوگا۔ایکشن ہوگا۔

اس میچ سے قبل محمد رضوان کی نمبر 4 پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ٹیم منیجمنٹ پر اثر ڈالے گا؟سوال یہ اس لئے بھی ہےکہ پاکستانی وکٹ کیپر نے پیر کے روز انکشاف کیا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ نمبر 4 پر کھیلیں لیکن مجھے نمبر 5 پر بھیجاجاتا ہے۔یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اب تک کپتان اور کوچ سے بات نہیں کی لیکن یہ بات اب کھل چکی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کےمطابق اس معاملہ پر بابر اوررضوان نے ٓآپس میں بات کی ہے اور اتفاق رائے سے آگے چلنے کا کہا ہے ۔فی الحال رضوان کے نمبر پر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *