| | | | | |

رضوان نمبر5 پر بیٹنگ سے ناراض،دل کھول دیا،کپتان سے بات تک نہیں کی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

رضوان نمبر5 پر بیٹنگ سے ناراض،دل کھول دیا،کپتان سے بات تک نہیں کی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دل کی خواہش زبان پر لے آئے اور ساتھ ہی بتادیا کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں اپنے بیٹنگ کے نمبر پر خوش نہیں ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے میڈیا کے سامنے آکر کپتان اور کوچ کی شکایت کردی۔ساتھ میں یہ بھی کلیئر کردیا کہ میں نے آج تک کپتان اور کوچ سے کوئی گلہ نہیں کیا۔کوئی شکوہ نہیں کیا۔کوئی شکایت نہیں کی۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں بہت ہونگی لیکن اہم یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے باقی میچز کے لئے کراچی میں موجود رائٹ ہینڈ بیٹر محمد رضوان دل کھول کربرسے اور گرجے ہیں۔انہیں ایک روزہ کرکٹ میں 5 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا جارہا ہے،ٹی 20 میں وہ اوپنر ہیں۔

محمد رضوان نے کہا ہے کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ 5 نمبر پر بیٹنگ سے خوش نہیں ہوں،میں چاہتا ہوں کہ نمبر 4 پر کھیلوں مگر یہ ضروری نہیں کہ میری خواہش پوری ہو۔کپتان اور کوچ جو چاہتے ہیں ،ویسا ہی ہوتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ مجھے نمبر 4 ہی ملے،میں نے آج تک کسی سے شکوہ نہیں کیا۔ہر خواہش پوری ہونی ضروری نہیں۔الحمد للہ 15 سال سے قربانی ہی دے رہے ہیں۔آگے بھی دیکھیں گے۔

فخرزمان ورلڈ ریکارڈ کے دروازے پر،سنگاکاراہدف،آئی سی سی بھی متوجہ

پاکستان کرکٹ نیوز کے تناظر میں محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں یہ باتیں کپتان بابر اعظم سے کرتا ہوں اور نہ کوچ سے،میں گلہ نہیں کرتا،میں نہیں بتاتا۔،میری یہ خواہش تھی کہ نمبر 4 کھیلوں۔پاکستان کے لئے تو میں نمبر 8 پر کھیلا ہوں لیکن میں ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوں گا۔مجھے تو ایک روزہ کرکٹ میں ماضی میں اوپنر کیلئے بھی کہا گیا تھا۔میں نے کہا کہ یہ آپ کا فیصلہ ہوگا۔میں ہرنمبر پر کھیل سکتا ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 میچ میں عماد نے سنگل لیا،میری سنچری کے لئے اس کے سنگل لینے اور رن آئوٹ ہونے کا واقعہ اس کا اپنا فیصلہ تھا،میرا نہیں۔وہ میچ پاکستان ہارگیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 3 مئی کو نیشنل بنک ایریا میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی سبقت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *