| | | | |

پاکستان کامیاب،سیریز بھی نام

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ آئی سی سی چیمپئن شپ ٹیبل میں معاون بنے گی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 73 رنزسےکامیابی سمیٹ لی۔اس طرح ابھی ایک میچ باقی ہے ۔

گرین شرٹس نے 2 وکٹ پر 253 رنز بنائے۔سدرہ امین نے 123 رنز بنائے۔منیبہ نے 56 کی اننگ کھیلی۔دونوں نے 156 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

اس دوران سدرہ نے 123 کی جو اننگ کھیلی وہ ملک کی دوسری ٹاپ انفرادی اننگ ہے۔اسی طرح کپتان بسمعہ معروف بھی 36 کی ناقابل شکست اننگ کے دوران ملک کی جانب سے زیادہ ون ڈے اسکور کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔

سری لنکا ٹیم 9 وکٹ پر180 اسکور تک محدود رہی۔
قومی ٹیم کی جانب سےثنا فاطمہ نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *