| | | | |

رحمتوں کے بعد نعمت،شاہین عمران خان بننے کو بے تاب،سابق کپتان نے کرکٹ کو آج کیوں یاد کیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

رحمتوں کے بعد نعمت،شاہین عمران خان بننے کو بے تاب،سابق کپتان نے کرکٹ کو آج کیوں یاد کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ فواد عالم کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرتے لکھا ہے کہ اللہ پاک نے رحمتوں کے بعد نعمت سے بھی نوازا ہے۔دعائوں کا طلبگار ہوں۔اس کا عنوان کچھ یوں تھاکہ

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے اپنے 25 جولائی کےخطاب میں کہا ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں کبھی میچ فکسنگ میں میرا نام نہیں آیا۔200 سالہ کرکٹ تاریخ میں نیوٹرل امپائر لانے والا میں ہوں،دنیا میری ایمانداری کی تعریف کرتی ہے،میں اپنے خلاف کئے جانے والے ایسے اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

غرور کا سر نیچا،مجبور ہوکر۔بھارتی کپتان پر 2 میچز کی پابندی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اگر مجھے یہ کہا جائے کہ میں اپنی ایک دن کی زندگی کسی کے ساتھ تبدیل کردوں۔تو میں اس کے لئے عمران خان بننا پسند کروں گا۔یہ بیان سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے وائرل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *