| | |

شاہ زیب خان کی بنگلہ دیش میں سنچری

 

 

چٹوگرام،پی سی بی میڈیا ریلیز

 

پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے مابین دوسرے روز کا کھیل ختم۔

شاہ زیب خان کی سنچری نے پیر کو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں واحد چار روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 کو بنگلہ دیش انڈر 19 پر پہلی اننگز میں 215 رنز کی برتری دلا دی۔

شاہ زیب خان (39 ناٹ آؤٹ) اور اذان اویس (36 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ بغیر کسی نقصان کے 76 کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی ٹوٹل میں 18 رنز کا اضافہ کر سکی جب اذان 104 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔

شاہ زیب خان اور بائیں ہاتھ کے بلے باز شمائل حسین نے دوسری وکٹ کے لیے 78 رنز جوڑے۔ شمائل حسین نے 58 گیندوں پر 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ کپتان سعد بیگ صرف دو اور وہاج ریاض 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اس موقع پر پاکستان انڈر 19 ٹیم نے چار وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے۔

شاہ زیب خان اور عبید شاہد کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 131 رنز کا اضافہ کیا۔ شراکت داری کے دوران بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شاہ زیب خان نے 67ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی، جو 200 گیندوں پر مکمل ہوئی اور اس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
شازیب خان 323 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے اختتام پر، پاکستان نے 116 اوورز میں سات وکٹوں پر 364 رنز بنائے تھے۔ دائیں ہاتھ کے عبید شاہد نے 140 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *