چٹوگرام ۔پی سی بی میڈیا ریلیز
Image by PCB
پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو دوسرے ون ڈے میں 78 رنز سے شکست دیدی۔اسطرح اسے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان انڈر19 نے پہلا ون ڈے 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی۔ پاکستان انڈر19 نے مقررہ 50 اوورز میں271 رنز بنائے۔
پاکستانی اننگز کی خاص بات آزان اویس کی شاندار سنچری تھی جنہوں نے 125گیندوں پر پندرہ چوکوں کی مدد سے 105رنز اسکور کیے۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے69 رنز اسکور کیے تھے۔ کپتان سعد بیگ نے51 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آزان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 126رنز کا اضافہ کیا۔ شامل حسین 33۔ اور عامر حسین29 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کی طرف سے اقبال حسین ایمون نے 72رنز دے کر 4 اور مظفر رحمن نے52 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 47 اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شہاب جیمز 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عادل بن صدیق نے40 رنز بنائے۔پاکستان انڈر19 کی طرف سے محمد اسمعیل نے دس اوورز میں46 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ ایمل خان۔ علی اسفند اور عرفات منہاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آزان اویس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔