اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
عمران خان رہا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
جمعرات کی شام اسلام آباد کے 3 رکنی پنچ نےچیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔اس سے قنل دوپہر 2 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک عمران خان کی درخواست کی سماعت ہوئی تو اس میں عدالت نے ہائی کورٹ کے احاطہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو ساڑھے 4 بجے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن عمران خان کو سپریم کورٹ تاخیر سے پیش کیا گیا۔
سابق قومی کپتان،قومی ہیرو،سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر سمیت پوری دنیا میں نمایاں احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔پاکستانی عوام نے بہت بڑا احتجاج کیا۔
عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی کے وقت سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے۔