کرک اگین رپورٹ
ایک اننگ کی تمام وکٹیں کوئی بائولر اپنے نام کر لے تو یہ بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے،ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے ،جب ہوتو انٹر نیشنل ہیڈ لائنز میں آجاتا ہے۔کرکٹ کی دنیا میں اب بھی ایسا ہورہا ہے۔جنوبی افریقا کے فرسٹ کلاس میچ میں ایک اسپنر نے اننگ کی تمام 10 وکٹیں اہنے نام کی ہیں۔
پاکستانی نژاد سعد بن ظفر کا ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں نیا،بڑا ریکارڈ،تاریخ الٹ پلٹ گئی
جنوبی افریقا انڈر 19 ٹیم کے لئے 2016 میں کھیلنے والے سین وائٹ ہڈ نے سائوتھ ویسٹرن ڈسٹرکٹ ڈویژن 2 کے میچ میں تاریخ رقم کی۔انہوں نے4 روزہ میچ میں 36 رنز کے عوض پوری اننگ کی تمام 10 وکٹیں اڑادی ہیں۔حریف ٹیم ایسٹرنز 65 پر ڈھیر ہوگئی۔اسے 186 رنزکے ہدف کا چیلنج تھا۔ناکامی ہوئی۔سائوتھ ویسٹرن ڈسٹرکٹ نے 120 رنزکی جیت اپنے نام کی۔
لیگ اسپنر کی عمرابھی 24 سال ہے،رواں سیزن کے 13 میچزمیں 39 وکٹ لے چکے ہیں۔وائٹ ہڈ کرکٹ جنوبی افریقا کی تاریخ میں بہترین بائولنگ کر نے والے دوسرے بائولر بن گئے۔ان سے قبل برٹ ووگلیرز نے 26 رنزکے عوض 10 وکٹ لے رکھی تھیں۔