کانپور،کرک اگین رپورٹ
نزدیکی ملک سری لنکا میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی اور نااہلی کا سلسلہ جاری ہے۔کھیل کے چوتھے روز کےا ختتام تک اس کے 6 کھلاڑی ڈھیر ہوچکے تھے اور اس کے لئے آج آخری روز شکست کا ٹالنا نہایت مشکل ترین معاملات میں سے ایک ہوگا،اس طرح 1993 کے بعد سے اس کے نہ جیتنے کی روایت برقرار ہوگی۔ایک منظر آج 25 نومبر 2021 کو یہ دیکھنے کو ملے گا تو آج ہی کے روز ایک اور ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 2 ٹاپ رینک ٹیمیں،اس سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈز نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین 2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے کان پور میں شروع ہوگا۔بھارت اپنے ملک میں شیر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی شکست اور اس کے بعد اسی ماہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں کیویز سے ہار اور ایونٹ سے اخراج کے زخم ابھی گہرے ہیں،اسی لئے اچھے مقابلہ کی توقع ہوسکتی ہے۔
نسل پرستی کا مبینہ جرم مائیکل وان کے سر،ایشز سے باہر نکال دیئے گئے
نیوزی لینڈ کو ایک فائدہ ہوسکتا ہے،دونوں سائیڈز سے کئی بڑے نام غیر حاضر ہیں،اس لئے کیویز کوئی نیا کارنامہ رقم کرسکتے ہیں۔بھارت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہی اصل ٹیم ہے،اپنی مرضی کی کنڈیشنز لاگو کرے گا،ادھر کیویز کےا وپر یہ لازم ہے کہ وہ دنیا کو بتائے کہ حقیقی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہے۔کنڈیشنز اور ملک جو بھی ہو،وہ جیت سکتے ہیں۔یہ تب ہی ہوگا کہ وہ بھارت میں شکست سے محفوظ رہیں۔
یہ ٹیسٹ کیسا ہوگا،اس میں ویرات کوہلی بھی نہیں ہیں اور روہت شرما بھی غیر حاضر ہونگے۔اسی طرح رشی پنت،جسپریت بمراہ اور محمد شامی بھی غیر حاضر ہونگے۔ٹرینٹ بولٹ اور گرینڈ ڈی ہوم بھی سامنے نہیں ہونگے تو پھر کیا ٹیم ہوگی اور کیا نتیجہ ہوگا،کیا بھارت اپنے گھر میں محفوظ رہ پائے گا۔
شری یاس ایئر بھارت کے لئے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گےسوریاکمار یادھیو بھی بھارتی ٹیسٹ کیپ پہلی بار پہنیں گے۔اجنکا رہانے کپتان ہونگے۔نیوزی لینڈ کو یہ ایڈوانٹیج ہوگا کہ کین ولیمسن کپتانی کریں گے۔کیوی ٹیم 2 یا 3 اسپنرز کے ساتھ جائے گی۔ویسے بھارت کے پاس ایشون اور جدیجا کی شکل میں2 کوالٹی اسپنرز موجود ہیں،اس لئے کیویز بیٹنگ لائن کے لئے چیلنج ضرور ہوگا۔
کیویز کے لئے پریشانی کیا ہے؟تاریخ میں اس نے بھارتی سر زمین پر کھیلےگئے 34 میچزمیں سے صرف 2 ہی جیتے ہیں۔ایک فتح اسے1969 میں ناگ پور اور دوسری 1989 میں ممبئی میں ملی تھی۔گویا کیویز 3 عشروں سے زائد کے عرصہ میں بھارت میں ایک بھی ٹیسٹ میچ جیت نہیں سکے ہیں۔
کان پور کی پچ اسپنرز کے لئے نہایت سازگار ہے۔کوئی بعید نہیں ہے کہ دونوں ٹیمیں 3،3 اسپنرز کے ساتھ سامنے آئیں۔پاکستانی وقت کے مطابق پہلا ٹیسٹ آج صبح 9 بجے شروع ہوگا۔