لندن،کرک اگین رپورٹ
موقع موقع سے دھوکا،دھوکا،بھارتی فینز اور میڈیاکیلئے سبق آموز لمحات۔بھارتی کرکٹ فینز اور میڈیا اب موقع موقع بھول گیا۔دھوکا،دھوکا اور دھوکا پر آگیا۔اس بات کا الزام عائد کردیا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔یہ آوازیں جہاں اوول کرکٹ گرائونڈ میں موجود ہزاروں فینز سے بیک وقت سنی گئیں،وہاں انگلش اور بھارتی میڈیا پر بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر تو اس سے بھی کہیں آگے مذاق اڑایا جارہا ہے۔
ایک فین نے 2 تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک کا زوم نمبر لکھ کرکہا گیا یہ بھی آئی سی سی کی جاری کردہ تصویر ہے اور ساتھ میں متنازعہ کیچ کی بھی تصویر دی گئی اور کہپا گیا یہ بھی آئی سی سی کی جاری کردہ تصویرہے۔ایک میں جوڑا کسنگ کررہا ہے،جس کی تمام حرکات کلیئر ہیں تو دوسری تصویر میں کیچ کلیئر کیوں نہیں دکھایا جاسکتا۔
ادھر پاکستان کرکٹ کےحوالہ سے مذاق اڑانے والے بھارتی میڈیا کو کچھ یاد آگیا۔جب بھی پاکستان سے میچ ہوا کرتے تھے تو موقع موقع کا اشتہار بناکر مذاق اڑایاجاتا تھا،اس بار ان کے ساتھ بقول بھارت کے اپنے ہاتھ ہوگیا۔
اوول کے ارد گرد بلند آوازوں کی آوازیں گونجنے لگیں جب ہندوستانی شائقین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، ہجوم میں سے کچھ کو چیختے ہوئے سنا گیا۔ دھوکہ، دھوکہ، دھوکہ۔
ری پلے پر پہلا تاثر یہی تھا کہ حقیقی طور پر محسوس کیا گیا کہ یہ آؤٹ نہیں تھا۔اگر آپ واقعی سوچتے ہیں کہ گیند کے نیچے دو انگلیاں تھیں تو اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔۔میتھیو ہیڈن نے اصرار کیا کہ آسٹریلوی فیلڈرز کے حقیقی ردعمل نے اچھا اشارہ دیا کہ یہ ایک منصفانہ کیچ تھا۔
کیمرون گرین نے بائیں سائیڈ پر نیچے سے کیچ اٹھایا اور تھرڈ امپائر نے آخر کار آئوٹ قرار دیا،اس سٹوری کی مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔