| | | | | |

ٹیسٹ چیمپئن کون،آخری روز280 کا ہدف،شبمان گل کے آئوٹ پر روہت شرما پچ پر چیخ اٹھے،کیا الفاظ کہے،چیٹر،چیٹر کے نعرے کہاں

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ چیمپئن کون،آخری روز280 کا ہدف،شبمان گل کے آئوٹ پر روہت شرما پچ پر چیخ اٹھے،کیا الفاظ کہے،چیٹر،چیٹر کے نعرے کہاں۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے چیمپئن بننے کا دن آگیا۔اوول میں جاری فیصلہ کن میچ کا فیصلہ کن دن اتوار 11 جون 2023 سیٹ ہوگیا ہے۔بھارت کو دن بھر کے کھیل میں 280 اسکور بنانے ہیں اور آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔روہت شرما الیون نے 444 رنزکے بڑے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 41 اسکور پر شبمان گل کا نقصان ہوا ،جو اپنی جگہ تفصیل طلب اور سوالیہ نشان ہے لیکن اصل سھچکا تب لگا جب 91 کے مجموعہ پر کپتان روہت شرما43 رنزبناکر نیتھن لائن اور ایک رن کےا ضافہ سے چتشورپجارا27 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔یہ 21 واں اوور تھا،جب بھارت کو  نقصان ہوگئےئ۔اس کے بعد ویرات کوہلی اوراجنکا رہانے نے اگلے قریب 20 اوورز گزارے اور آسٹریلیا کوکئی وکٹ نہ لینے دی۔بھارت نے دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر 164 اسکوربنالئےتھے۔کوہلی44 اور چتشور پجارا20 پر ناقابل شکست تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے چوتھے روز 4 وکٹ پر 123 رنزسے اننگ شروع کی اور 8 وکٹ پر 270 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی۔لبوشین تو 41 پر ہی وکٹ دے گئے لیکن ایلکس کیری نے ناقابل شکست 66 رنزکے ساتھ اپنی ٹیم کو بھرپور مدد دی۔بھارت کی جانب سےرویندرا جدیجا نے 3 وکٹیں لیں۔پہلی اننگ میں 173 کی برتری کو 270 کے ساتھ ملا کر آسٹریلیا کا ٹوٹل 443 رنزہوگیا تھا۔

ایشیا کپ پر بڑا بریک تھرو،ورلڈکپ شیڈول،ٹیسٹ فائنل کیلئےرمیز اور باسط کی پیش گوئی

ادھر اس سےق بل بھارتی اوپنر شبمان گل کا کیچ متنازعہ ہوگیا،بھارتی کپتان روہت شرما نے میدان میں چیخ کر کہا کہ یہ قابل سماعت ہے ۔یہ قابل بحث ہے لیکن تھرڈامپائر اپنافیصلہ دے چکے تھے۔کرکٹ میں سافٹ سگنل کا اختیار ختم ہے۔کیمرون گرین نے بائیں جانب ڈائیو لگاکر سطح زمین سے کیچ لیا۔فیصلہ روہت شرما نے تھرڈ امپائر کی جانب ڈالا۔جنہوں نے متعدد بار دیکھنے کے بعد آئوٹ قرار دیا۔یوں یہ قانون تبدیلی کے بعد تھرڈ امپائر کا فل اختیار کے ساتھ پہلا فیصلہ تھا۔ٹی وی امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے ویژول سے کافی کچھ دیکھا کہ گرین کی انگلیاں گیند کے نیچے آ گئی ہیں۔ روہت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ اوول میں بڑی اسکرین پر آؤٹ چمکتے ہی  روہت چیخ اٹھا اور بول رہا تھا کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے۔

ٹیسٹ فائنل،امپائرکی حرکات،آسٹریلین ٹیم میدان سے باہرجاکرواپسی پر مجبور،بابراعظم کیسے چھیڑبن گئے

بھارتی فینزکی جانب سے چیٹر ،چیٹر اور بے ایمانی کے الزامات ہیں۔سوشل میڈیا پر خوب شور ہے۔ان کی اننگ 18 پر تمام ہوئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *