| | | | | | | |

رمیز نے شعیب اختر کی پتلون اتاردی،برینڈ سے پہلے انسان بنیں،چیئرمین کیلئے بی اے تو کرو

کراچی،کرک اگین رپورٹ

رمیز نے شعیب اختر کی پتلون اتاردی،برینڈ سے پہلے انسان بنیں،چیئرمین کیلئے بی اے تو کرو۔پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا راولپنڈی ایکسپریس کے بائونسر پر زوردار اسٹروک،اٹھاکر باہر پھینک دیا۔ایک نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کئی لوگوں کو غلط فہمی ہوتی ہے کہ وہ اسٹار ہیں،یہ شعیب اختر ایک نام نہاد سپر اسٹار ہیں،یہ غلط فہمی کے سپر اسٹار ہیں،یہ ہرایک کو یہی کہتے ہیں۔شاہد آفریدی اور کامران اکمل کے ساتھ بھی یہ کرچکے ہیں۔

رمیز راجہ نے یہ جوابات  شعیب اختر کے اس تبصرے پر کئے ہیں جو انہوں نے ایک اور نجی چینل پر کیا اور کہا تھا کہ رمیز راجہ پی سی بی کے چیئرمین اس لئے بنے تھے کہ ایکسپوز ہوجائین،ان سے پی سی بی میں کوئی خوش نہیں تھا۔وہ ناکام جارہے تھے۔

رمیز راجہ نے اپنی بات آگے بڑھائی اور کہا کہ یہ شعیب اختر برینڈ برینڈ کی بات کرتے ہین،وہ تو بعد کی بات ہے،پہلے انسان بنیں۔انسان بننے کے بعد برینڈ بنتا ہے اور دیکھیں پاکستان کی کرکٹ سرکٹ میں نیچے جانے کی ایک وجہ یہ  بھی ہے کہ شعیب جیسے سابق چند کرکٹرز اہمارے برینڈز کو نیچے گراتے ہیں۔یہ ہمارے ہمسایہ ملک میں کبھی نہیں ملے گا کہ سنیل گاواسکر راہول ڈریوڈ کی پتلون اتار رہے ہوں یا سچن ٹنڈولکر  گنگولی کی پتلون اتاریں۔یہ پاکستان ہے ،جہاں کام کرنا نہیں ہے اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانی ہیں۔انسان کا علم تو تب ہوتا ہے ،جب وہ کسی کام کاپنگا لیتا ہے۔دور بیٹھ کر آپ جو منہ میں آئے بول جاتے ہیں۔

پی سی بی اور پنجاب حکومت کے اجلاس میں تلخ کلامی،اصل کہانی

رمیز راجہ نبے شعیب اختر کی واقعی پتلون اتاردی،کہتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی بننے کے لئے پہلے بی اے کرنا پڑتا ہے،انہوں نے یہ بات اس لئے بھی کی کہ شعیب اختر ہردوسری بات میں کہتے ہوتے ہیں کہ میں اگر چیئرمین پی سی بی ہوتا تو یہ کردیتا،وہ کردیتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *