کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوتھی شکست،یونائیٹڈ نے اڑادیا،سرفراز افسردہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوتھی شکست،یونائیٹڈ نے اڑادیا،سرفراز افسردہ۔پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے 5 میچزمیں چوتھی شکست۔پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں تنہا،اب ایونٹ سے جلد باہر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

جمعہ کو نیشنل بنک ایرینا میں اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 63 رنزکی بد ترین شکست ہوئی ہے۔فاتح ٹیم کی 24 گھنٹوں میں یہ دوسری اہم جیت ہے۔یوں اس نے 4 میچز میں تیسری جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس جمع کرلئے اور ملتان سلطانز کے 8 پوائنٹس کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہوگیا ہے۔

سرفراز الیون 2021 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں  5 گیندٰں قبل 157 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اہم پلیئرز جیسن رائے 5 اور مارٹن گپٹل صفر پر گئے،پھر حفیظ کے26 بالز پر بنائے گئے 48 رنزناکافی تھے۔سرفراز احمد کے 41 اور فتخار کے 39 رنز اس لئے فضول رہے کہ پہلے نے36 اور دوسرے نے 27 بالیں کھیل لیں۔یوں مڈل آرڈر میں 10 سے زائد اوورز میں 80 ہی رنز بن سکے۔حسن علی نے شاندار گیند بازی کی 39 اور  رنزکے عوض  3وکٹ لیں۔فاروقی نے بھی 3،ابرار او ر شاداب نے 2،2 آئوٹ کئے۔

 اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹ پر 220 اسکور کئے۔اعظم خان نے 42 بالز پر 97 رنزکی جارحانہ اننگ کھیل کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھیْ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *