| | | |

شاہین آفریدی نیدر لینڈز میں کتنے میچ کھیلیں گے ،فیصلہ آگیا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ان فٹ کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی دورہ نیدر لینڈ میں کیا کریں گے،کوئی میچ کھیلیں گے یا صرف سیر کرکے واپس آجائیں گے ،اس کا جواب مل گیا ۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے خود ہی بتادیا ہے۔

شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان فٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز سیریز اہم،حسن اور عماد کے لئےبابر اعظم کے اہم انکشافات

دوسرا میچ نہ کھیلے۔پاکستان ہارگیا ۔
اب چونکہ ایشیا کپ سر پر ہے تو ٹیم منیجمنٹ نے مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود بھی ان کو نیدر لینڈز دورے میں شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے آج نیدر لینڈز روانہ ہوگی۔پہلا ون ڈے 16 اگست کو ہوگا۔
اس دورے میں لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین کو ایک میچ کھلانے کا پلان سامنے آیا ہے اور وہ بھی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔اس طرح قومی پیسر 2 ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *