| | | | |

نیدرلینڈز سیریز اہم،حسن اور عماد کے لئےبابر اعظم کے اہم انکشافات

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ون ڈے سیریز بے شک نیدر لینڈز سے ہے لیکن کیونکہ ہم ایک روزہ کرکٹ بڑے عرصے بعد کھیل رہے ہیں۔یہ سیریز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔وہاں کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں  گے،میں خود پہلی بار جارہا ہوں۔ہم سینئرز بھی لے کر چل رہے ہیں،سب کو باہر نہیں بٹھاسکتے،ملا جلا کمبی نیشن ہوگا۔آپ لوگ چھوڑتے بھی تو نہیں ہیں۔کچھ ہوگیا تو آپ کہیں گے کہ اسے کیوں نہیں کھلایا،اسے کیوں کھلایا۔ایشیا کپ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔فی الحال اس سیریز پر نظر ہے۔عماد وسیم کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

بلیک اینڈ وائٹ،کیوی کپتان کے ساتھ نسل پرستی کا انکشاف،توہم پرستی ساتھ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بیک اپ فاسٹ بائولرز ہیں۔حسن علی کو میں ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں،اس کی فارم نہیں چل رہی،اسے کچھ شو کرنے کی ضرورت نہیں ہے،وہ یہ سب شو کرچکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ میرے تمام 11 کھلاڑی ہی ٹڑمپ کارڈ ہیں،میں اکیلا نہیں،سب میچ فنشرز ہیں۔ہر ایک نے ثابت کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے نیدر لینڈز میں شکست کا خوف نہیں ہے۔اتنا نہیں ہے،جتنا آپ نے کہدیا۔وہاں کی کنڈیشنز اور موسم انگلینڈ جیسا ہی ہوگا۔نیدر لینڈ میں ہماری پریکٹس ہے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹی 20 ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کپ میں نہیں ہیں لیکن ان کے بیک اپ کے طور پر افتخار،خوشدل شاہ اورآصف علی موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر نے کہا ہے کہ ریکارڈز کی کوئی کوشش نہیں ہوتی،پاکستان کو جتوانے کے لئے کھیلتا ہوتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *