| | | | | | | | |

ایشیا کپ پر بڑا بریک تھرو،ورلڈکپ شیڈول،ٹیسٹ فائنل کیلئےرمیز اور باسط کی پیش گوئی

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

ایشیا کپ پر بڑا بریک تھرو،ورلڈکپ شیڈول،ٹیسٹ فائنل کیلئےرمیز اور باسط کی پیش گوئی۔ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے نہایت مثبت رپورٹیں موصول ہوگئی ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی وجہ سے کرکٹ کی ہائر اتھارٹیز کی خصوصی توجہ اور بحث کے بعد طے پایا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کھیلاجائے گا۔قوی امکان ہے کہ اس کے کچھ میچز پاکستان اور باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے اور اس کے لئے منتحدہ عرب امارات پہلی ترجیح اورسری لنکا تیسری ترجیح ہے۔ایشین کرکٹ کونسل اجلاس رسمی کارروائی ہوگا،اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے معاملات طے ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کو بھی فائنل ٹچ لگ گیا ہے،آئی سی سی اس بار حکومتی مداخلت نہ کرنے کی بات بھی کررہا ہے اور یہ بھی کہ تمام ممالک شرکت کے پابند ہونگے۔ورلڈکپ شیڈول کا اعلان آج یا کل متوقع ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کو آج آسٹریلیا کو جلد از جلد آئوٹ کرکے جواب میں اچھے آغاز کی بنیاد رکھنی ہوگی،اگر ایسا ہوا تو جیتنے کا امکان ہے ورنہ بھارت ٹائیں ٹائیں فش۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی ،آئی سی سی کا دوٹوک اعلان آگیا،پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق کیا کہا

سابق کرکٹر باسط علی کہتے ہیں کہ بھارت اس وقت تک 296 رنزکے خسارے میں ہے،اس کی جیت کے صرف 15 فیصد امکانات ہیں۔یہ سب اس لئے بھی ہوا کہ  اس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا غلط فیصلہ کیا۔دوسرا اسپنر ایشون کو باہر رکھنا زیادتی تھی۔

اوول میں ڈرامہ،لبوشین کی نیند اکھڑگئی،غصہ سے بیٹ اور ہیلمٹ اٹھائے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *