| | | |

ایشز سیریز،انگلینڈ کی ٓآسٹریلیا کو کھلی دھمکی،ڈرامہ یا حقیقت

لندن،کرک اگین رپورٹ

ایشز سیریز،انگلینڈ کی ٓآسٹریلیا کو کھلی دھمکی،ڈرامہ یا حقیقت۔پاکستان میں ٹیموں کے نہ آنے یا آکر فرار ہونے کی باتیں تو عام رہی ہیں لیکن اب بگ تھری میں شامل 2 ممالک آمنے سامنے آگئے ہیں،کرک اگین اس پر فوری کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرے گا،یہاں ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ،کھانے کے اور ہیں۔پھر معاملہ ایشز جیسی بڑی سیریز کا ہو تو دونوں ایک دوسرے کا نقصان چاہیں گے اور نہ ہی پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جائیں گے،اس کے باوجود یہ رپورٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ اس وقت کیاچل رہا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کی اہم سیریز ہے۔دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونی ہے۔انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا ایشز سیریز سے منسوب ہے۔اس پر ایک معاملہ میں ہی 200 ملین ڈالرز کے معاہدے ہیں،براڈ کاسٹنگ سمیت دیگر ایشوز الگ ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر کو عندیہ دیا ہے کہ سیریز منسوخ اور دورہ ختم کیا جاسکتا ہے۔وہ اس طرح کہ ای سی بی کا یہ ماننا ہے کہ اگر اس کے ملک کے ٹاپ پلیئرز جیسے کپتان جوئے روٹ ودیگر ہیں،اگر اس دورے کے لئے راضی نہیں ہوئے تو دورہ ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔اس کا حتمی اعلان اس ہفتہ کے آخر میں ہوگا۔

انگلش پلیئرز کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں پاکستان اور بھارت یا متحدہ عرب امارات والا پروٹوکول چاہئے،اس کا مطلب ہے کہ وہ آسٹریلیا میں رائج کووڈ رولز سے استثنیٰ چاہتے ہیں۔میزبا ن ملک کی حکومت دونوں ملک کے وزائے اعظم کی مداخلت کے باوجود اس پر تیار نہیں ہورہی ہے۔وہ کرکٹرز کی فیملیز کو بھی اپنے ملک میں داخل نہیں کرنا چاہتے،اس وجہ سے روٹ سمیت بعض پلیئرز نے دستبرادری کی دھمکی دے رکھی ہے۔

اب ہوگا کیا؟خیال یہ ہے کہ ای سی بی کا آج کا اعلان آسٹریلیا کو کھلی دھمکی ہے کہ کووڈ رولز نرم کرو ورنہ دورہ منسوخ۔اب دیکھنا ہوگا کہ آسٹریلیا کیا کرتا ہے۔بظاہر معاملات کشیدہ ہیں،اس ہفتہ کے آخر میں سیریز منسوخی کی بری خبر آسکتی ہے لیکن کرکا گین کا ذاتی تبصرہ یہی ہے کہ معاملات کہیں نہ کہیں سیٹ ہوجائیں گے،ان میں اسے کوئی پاکستان نہیں ہے کہ جہاں کا دورہ ختم کرنا یا جہاں جانے سے انکار کرنا ان کے نزدیک اایک کلپ ہوتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *