| | |

آئی پی ایل کی 2 ٹاپ ٹیموں میں گھمسان کا رن،بھارتی دارالحکومت جگمگا اٹھا

ٰImage Source : Twitter

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل کی 2 ٹاپ ٹیموں میں گھمسان کا رن،بھارتی دارالحکومت کامیاب۔آئی پی ایل 2021 میں ٹیبل ٹاپ کرنے کی جنگ تھی،ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیموں میں سے جس نے جیتنا تھا،اسے نمبر ون بننا تھا اورہارنے والی ٹیم کے پاس ایک میچ پھر بھی باقی ہے۔بھارتی دارلحکومت نے چنائی سپر کنگز کا شکار کرلیا،ٹیم نے اپنا قلعہ محفوظ رکھا۔ایونٹ کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز کو سخت مقابلہ کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا۔دبئی میں پیر کو کھیلا گیا میچ لوسکورنگ شو رہا۔چنائی سپر کنگز جو نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پہلے نمبر پر موجود تھی۔وہ بڑا اسکور نہ کرسکی5 وکٹ پر 136 کے مجموعہ تک محدود رہی۔امباتی ریاڈٖو نے 43 بالز پر55 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جب کہ کپتان ایم ایس دھونی کی حالت یہ رہی کہ وہ 27 بالز کھیل گئے اور اس پر بھی محض 18 ہی رنزبناسکے۔ٹیم نے 5 وکٹیں تو بچالیں لیکن 136 اسکور بڑا مجموعہ نہ تھا۔اس میں اکسر پٹیل کے 4 اوورز اہم رہے،انہوں نے صرف 18رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔کگیسو ربادا یوں اہم رہے کہ ان کے 4 اوورز میں محض 21 رنزبنے،یہی وجہ ہے کہ چنائی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی۔

جواب میں دیلی کیپٹلز کی اننگ ٹھیک جارہی تھی۔وقفہ وقفہ سے اگر وکٹیں گر رہی تھیں تو اسکور بھی تو بن ہی رہا تھاسوا 12 اوورز میں 3 وکٹ پر 93 اسکور برا نہیں تھا ،یہاں سے اس کی مڈل آرڈر لڑکھڑا گئی اور 6 رنزکے اندر 3 وکٹیں گرنے سے چنائی سپر کنگز نے واپسی کرلی۔99 کے م،جموعہ پر ٹاپ آرڈرز شکار ہوچکے تھے۔ٹی 20 لیگ کے کسی بھی میچ کا یہ ٹڑننگ لمحہ ہوتا ہے،۔اوپنرز پرتھیو شاو18 اور شیکھر دھون 39 رنز بناسکے۔کپتان رشی پنت کے15 پر جانے سے بھارتی دارلحکومت میں سنسنی پھیل گئی۔6 وکٹ گرنے کے بعد شیمرون ہیٹمیئر اور اکسیر پٹیل نے دفاعی انادز اختیار کیا تو چھوٹا سا ہدف بھی مشکل ہونے لگا ،نتیجہ میں 18 بالز پر 28 رنزباقی تھے۔یہاں چنائی کے فیلڈرز نے آسان کیچ ڈرا پ کئے،اوپر سے بائونڈریز بھی لگوالیں،نتیجہ میں حریف ٹیم سلو رن ریٹ سے آزاد ہوگئی۔یہ بہتری ہی تو تھی کہ آخری 6 بالز پر 6 رنز باقی تھے۔4 وکٹ ہاتھ میں تھے۔وائیڈ بالز اور نوبالز نے قصہ ہی گول کردیا۔دہلی ٹیم نے ہدف2  گیندیں قبل 7 وکٹ پر پورا کرلیا۔شیمرون ہیٹمیئردوسرے اینڈ پر تھے کہ اکسیر پٹیل10 بالز پر 5 کرکے چلے گئے۔اب 3 بالز پر 2 کی ضرورت تھی۔پھر ربادا نے چوکا جڑدیا۔ہیٹمیئر18 بالز پر 28 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

شردول ٹھاکر نے 4 اوورز میں 13 اور رویندرا جدیجا نے28 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔اس نتیجہ کے بعد آئی پی ایل 2021 کے پوائنٹس ٹیبل پردہلی کیپیٹلز  20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔چنائی سپر کنگز  کا 18 کے ساتھ اب دوسرا نمبر ہے،دونوں کا ایک ایک میچ باقی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *