| | |

بلیک کیپس پر اندھیرا،پاکستان جیت گیا،بابر کی شاندار اننگ

 

 

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 ملکی ٹی 20 کپ کے میچ میں ہرا دیا ،مسلسل دوسری جیت سے فائنل کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے پر کترے گئے۔پہلے پاکستانی گیند باز چمکے،پھر بابر اعظم چہکے ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرادیا۔
گرین کیپس نے 148 رنز کا ہدف 10  گیندیں قبل 4 وکٹ پر پورا کیا۔

بابر اعظم نے79 رنز بنائے۔ان کے ساتھ شاداب خان نے 34 کی اننگ کھیلی۔محمد رضوان 4 اور شان مسعود صفر پر گئے۔
شاداب خان نےبابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ پر 61 رنز کی قیمتی شراکت بنائی۔وہ 22 بالز پر 34 اسکور بناکر گئے۔بعد میں محمد نواز نے اچھا ساتھ دیا۔وہ 16 کرکے گئے۔بابر اعظم پر ناٹ آئوٹ رہے۔انہوں نے 53 بالیں کھیلیں۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اس کا فیصلہ پاکستانی پیس اٹیک نے اڑادیا ۔ٹیم 8 وکٹ پر 147 رنز بناسکی۔ڈیوون کونوے نے 36 اور مارک کمپٹن نے 32 رنز بنائے۔حارث رئوف نے 3،نواز اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *