| | |

پاکستانی بائولرز نے کیویز کو قید کردیا،صرف 147 رنز تک محدود

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image/pcb

پاکستانی بائولرز نے کیویز کو قید کردیا،صرف 147 رنز تک محدود۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اعلیٰ بائولنگ کی مدد سے 147  رنز تک محدود کردیا۔کرائسٹ چرچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بظاہر زیادہ بہتر نہ لگا۔ایک موقع پر میزبان ٹیم کا 11 اوورز سے بھی کم میں اسکور 1 وکٹ پر 77 تھا لیکن اس کے بعد جیسے ہی وکٹ گری تو سلسلہ چل نکلا۔

نیوزی لینڈ میں جاری 3 ملکی ٹی 20 کپ میچ میں کیوی ٹیم 20 اوورز میں 8  وکٹ پر 147  اسکور کرسکی۔ڈیون کونوے 35 بالز پر 36 اور کپتان کین ولیمسن 30 بالز پر 31 اسکور بناسکے۔مارک کمپٹن نے 32 رنزکے لئے صرف 16 بالیں کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔محمد نواز نے 2 اور شاہ نواز دھانی نے ایک وکٹ لی۔محمد وسیم نے20 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *