| | | | | | | |

حارث رئوف کے آخری میچ کے ساتھ آسٹریلین میڈیا میں چرچے،کمی کا ابھی سے احساس

 

کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر حارث رئوف کے چرچے،آسٹریلین میڈیا پر نمایاں،بی پی ایل سے رخصتی کو محسوس کیا گیا ہے ۔جمعرات کو مارول اسٹیڈیم میں میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میلبورن سٹارز کی 6 وکٹوں کی اہم فتح میں پاکستانی گیند باز کا ہاتھ رہا۔

پی ایس ایل 7 کے لئے آسٹریلیاسے پاکستان کی اڑان بھرنے سے قبل حارث رؤف نے اننگ کی دو ابتدائی وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے رینیگیڈز 122 کے کم اسکور پر محدود کرنے میں مدد ملی۔بعد میں گلین میکسویل نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنا کر کام پورا کردیا ۔

رؤف نے بی بی ایل کا ایک اچھا اختتام کیا ہے۔رؤف اپنے پہلے ہی اوور میں شان مارش اور کپتان نک میڈنسن کی اہم وکٹیں لے کر رینیگیڈز کو 9 کے اسکور پر 2 وکٹ کردیا۔

حارث نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالز کیں۔ان کی ایک گیند سے جیک پریسٹ شدید زخمی ہوئے ۔

حارث نے 5 میچوں میں 9وکٹیں لینے کے بعد بگ بیش کو چھوڑا ہے ، رؤف کی تیز رفتار صلاحیت اور فطری جوش و خروش کی کمی محسوس کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *