| | | | | | |

ناقابل یقین،ٹی 20 ورلڈ کپ،کپتان کا خود کو ڈراپ کرنے کا اعلان

کرک اگین رپورٹ

Image source ,Twitter

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے خود کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنے کا واضح اعلان کردیا۔پاکستان جیسے ممالک میں یہ بات ممکن ہی نہیں ہے،یہاں تو یہ حالت ہے کہ کپتان جتنا بھی خراب جارہا ہو،کپتانی چھوڑتا ہے اور نہ خود کو بنچ پر بیٹھنے کے قابل سمجھتا ہے۔پھر پاکستان جیسے ممالک میں گیٹ آئوٹ ون بائی گیٹ آئوٹ 2 ہوتا ہے۔مطلب پی سی بی کا ڈنڈا حرکت میں آتا ہے،کپتانی بھی جاتی ہے اور ٹیم سے باہر جانے کا راستہ بھی ۔دونوں کام بیک وقت ہوتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیشی عوام کا خون خشک کرکے ٹائیگرز جیت گئے،رکاوٹ ابھی بھی باقی

انگلینڈ کے حالات مختلف ہیں،یہاں کچھ اور سوچا جاتا ہے،اب انگلینڈ کے ورلڈ کپ 2019 کے فاتح کپتان کو ہی لے لیں،ان کا ورلڈ چیمپئن کپتان ہونا ہی بڑی بات ہے۔اس کے باوجود انہوں نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ سے وہ اپنے آپ کو کسی بھی وقت ڈراپ کرسکتے ہیں۔

انگلش کپتان 35 سال کے ہوگئے ہیں۔اس سال7 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیلے ہیں اورصرف 82 اسکور ہی بناسکے ہیں۔یہی نہیں حال ہی میں ابو ظہبی میں ختم ہونے والی آئی پی ایل میں وہ صرف 11 کیا وسط سے 133 ہی رنزبناسکے،ان کی قیادت میں کولکتہ نائٹ رائیڈز فائنل ہاری تھی،چنائی ٹیم ٹائٹل جیت گئی تھی۔دھونی اس کے کپتان تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اوئن مورگن کہتے ہیں کہ میں اپنے ملک یا ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،میری خراب فارم اگر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی جاری رہی تو میں ایونٹ کے دوران خود کو سائیڈ پر کردوں گا اور مڈل آرڈر میں اپنی جگہ کسی اچھے پلیئر کو شامل کروں گا،اس لئے کہ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ انگلینڈ کے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بننے میں میرا کردار رکاوٹ والا بن جائے۔اوئن مورگن انگلینڈ کے لئے 107 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،انہوں نے 139 کے قریب کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *