| | | | | | |

اسامہ میر کی کیریئر بیسٹ بائولنگ،حیدرسرخرو،شان مسعود کیلئے ہزیمت،شاہین کے بوٹ

لندن:کرک اگین رپورٹ

اسامہ میر کی کیریئر بیسٹ بائولنگ،حیدرسرخرو،شان مسعود کیلیئ ہزیمت،شاہین فیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ووسٹر شائر نے ٹی 20 بلاسٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے  اپنی امیدوں کو زندہ رکھا اور نارتھ گروپ میں لیسٹر شائر فاکسز کے خلاف چھ وکٹوں کی آرام دہ فتح کے ساتھ مسلسل چار شکستوں کا سلسلہ ختم کر دیا،اس کا تمام تر سہرا اسامہ میر کے سر جاتا ہے۔

 نو میچوں میں صرف دو جیت کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہوم ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ لیگ اسپنر اسامہ میر نے 22 رنز دے کر ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان ڈی اولیویرا کے ناقابل شکست 51 رنز کے سبسب فاتح ٹیم نے 17 ویں اوور میں اپنی ٹیم کو 10 پوائنٹس تک بڑھالیا ہے۔

چیلمسفرڈ میں ڈربی شائر نے یارک شائر کو 144 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم کے حیدکرکٹ بریکنگ نیوز یہ بھی ہے کہ ر علی نے 41 بالز پر 59 رنزبنائے۔یارک شائر 68 پر ڈھیر۔کپتان شان مسعود 13 کرسکے،بدترین شکست لکھواگئے۔زمان خان نے صرف 12 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔

نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر نےشاہین آفریدی کی ٹیم کو 78 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا،فاتح ٹیم کے 5 وکٹ پر 177 اسکور تھے،شاہین کو 38 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی،جواب میں ان کی ٹیم ناٹنگھم شائر 99 پر فارغ ہوئی،شاہین صفر پر گئے۔ان کے بوٹ پھٹے تھے،انکشاف کیا کہ میں پھٹے بوٹ سے کھیلتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *