| | | | |

ایشز ٹیسٹ،بارش کی مداخلت،آسٹریلیا یکدم انگلینڈ سے بہتر پوزیشن پر آگیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AP

ایشز ٹیسٹ،بارش کی مداخلت،آسٹریلیا یکدم انگلینڈ سے بہتر پوزیشن پر آگیا۔ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ کہاں ہے۔3 روز کا کھیل مکمل۔آسٹریلیا کی فائٹ بیک،ایک موقع پر برتری کی یقینی امیدیں۔پھر انگلینڈ کا کم بیک اور اس کا دوسری اننگ میں بااعتماد آغاز،پھر بارش اور کھیل،اسی دوران تھوڑی دیریز کے کھیل میں آسٹریلیا کا 2 وکٹ لے جانا اور میچ رک کر ختم ہونا۔یہ سب اونچ نیچ کے مناظر تھے لیکن سوال یہ ہے کہ ایج باسٹن کا پہلا ٹیسٹ اس وقت تک کس کے ہاتھ میں ہے۔

اتوار کو قریب کھیل کے دونوں سیشنز بارش کی نذر ہوئے۔اس دوران تھوڑی دیر کا کھیل ہوا۔پہلے انگلینڈ نے بناکسی نقصان کے 26 رنزبنائے تھے کہ میچ رک گیا،شروع جو ہوا تو زیک کرولی 7 اور بین ڈکٹ 19 کے ساتھ شکار ہوگئے۔پھر جو کھیل رکا تو اب کل ہی شروع ہوگا۔انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ پر 28 اور برتری صرف 35 رنزکی ہے لیکن 2 وکٹیں نکل گئی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 393 رنز8 وکٹ کے جواب میں 386 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کل بادل چھائے رہنے اور کسی بھی وقت بارش کا امکان موجود ہے۔

آسٹریلیا کے آخری4 کھلاڑی فوری آئوٹ،ویسٹ انڈیز 50 اوورز نہ کھیل سکا،میچزاپ ڈیٹ

آسٹریلیا کی اننگ کی تفصیلات کے لئے اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

ممکنہ پیش گوئی۔آسٹریلیا کی میچ میں ڈرامائی واپسی ہے،کل انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑسکتے ہیں۔

معین علی اسپرے کا استعمال کرتے پکڑے گئے،ڈبل جرمانہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *