| | | | | |

ہم ،ہماری کرکٹ بھارت سے بہتر،وہ نہیں آتے تو ہمیں بھی نہیں جانا،جاوید میاں داد

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image source:cricwick

ہم ،ہماری کرکٹ بھارت سے بہتر،وہ نہیں آتے تو ہمیں بھی نہیں جانا،جاوید میاں داد۔کرکٹ کی دنیا میں یہ نیوز ہرجگہ بریک ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا میں تو ہرپل تازہ ترین کرکٹ خبر بنی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ اگر میں طاقت میں ہوتا تو دیکھتا کہ بھارت کے پاکستان آئے بغیر پاکستان کیسے بھارت جاتا ہے۔چاہے ورلڈکپ ہوتا یو کچھ بھی۔پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق لیجنڈری کپتان نے کہا ہے کہ مودی ایک نسل پرست انسان ہے،اس نے اپنے ملک دشمن اقدامات اٹھائے  ہیں،اسے تو اپنے ہی لوگ ماردیں گے۔

آخری بار ہم بھارت کا دورہ کرآئے ہیں،اب اس کی باری ہے کہ وہ یہاں آئے اور کھیلے،نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔مودی نے اپنا ملک تباہ کردیا۔تم پڑوس کو ختم نہیں کرسکتے ،نہ لڑسکتے ہیں۔اسپورٹس برائیوں سے بچاتی ہے۔تعلقات بہتری کی جانب جاتی ہے۔انڈیا جب تک پاکستان نہیں آتا تو ہم بھی نہیں جاتے۔ہم ان سے بہتر ہیں۔ہماری کرکٹ ان سے اونچی ہے۔ہمیں ان کی فکر نہیں ہے۔ہماری کرکٹ ان سے بہتر ہے۔

جاوید میاں داد نے مزید کہا ہے کہ  اگر میں پی سی بی میں ہوتا تو پہلے ان کو بلاتا۔کیونکہ ان کی باری ہے یہاں سیریز کھیلنے کی۔

جاوید میاں داد نے یہ باتیں اس تناظر میں کی ہیں کہ بھارت نے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے لیکن پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت جائے گا۔ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *