| | |

ایک نہیں،4 تبدیلیاں،پاکستان کی بیٹنگ،کیپس مل گئیں

 

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

نیدرلینڈز کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ شروع ہوگیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں

نیدرلینڈز میں آج آخری میچ،ورلڈکپ ٹکٹ کی کنفرمیشن ممکن،2 تبدیلیاں

امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ بن گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ

نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو  آج ڈیبیو کیپ مل گئی ہے۔
عبداللہ شفیق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238ویں کرکٹر بن گئے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس پاکستان  نے جیت لیا ہے اوربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے لئے فتح معاون بنے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *