| | |

نیدرلینڈز میں آج آخری میچ،ورلڈکپ ٹکٹ کی کنفرمیشن ممکن،2 تبدیلیاں

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

PCB Image

پاکستان ورلڈکپ 2023 میں داخلہ کے قریب آگیا۔آج روٹرڈیم میں نیدرلینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری میچ ہوگا۔اگرچہ پاکستان سیریز پہلے ہی جیت چکا ،اس کے باوجود آج ہی اسے یہ فتح حاصل کرنا ورلڈکپ 2023 کی ٹکٹ کنفرم کروادے گا،

نیدرلینڈز میں آج آخری میچ،ورلڈکپ ٹکٹ کی کنفرمیشن ممکن،2 تبدیلیاں متوقع۔اس وقت آئی سی سی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر 17 میچز میں 11 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اس فتح سے 120 پوائنٹس کے ساتھ اس کا دوسرا نمبر ہوجائے گا،اس سے اوپر انگلینڈ ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگی۔پاکستان کی اس کے بعد 2 سیریز اور ہونی ہیں۔6 باقی میچز میں سے مزید ایک سے 2 فتوحات اس کی پوزشین اور ورلڈکپ رسائی  کو یقینی بنادیں گی لیکن اس کے باوجود بھی آج ہی پاکستان کی ٹکٹ یوں کنفرم ہوگی کہ باقی ٹیموں کے کچھ آپس کی سیریز ہیں،ان میں سے کوئی ایک ہارے گا،ایک جیتے گا،ہارنے والا ملک بمشکل پاکستان تک آسکے گا۔

بابر اعظم کے سائیکل کے مقابلہ پر ویرات کوہلی موٹرسائیکل لے آئے

آج روٹرڈیم میں پاکستانی ٹیم میں شاہ نواز دھانی کو کھلائے جانے کا امکان ہے،اسی طرح امام الحق ککی جگہ عبداللہ شفیق کھلائے جاسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کرکٹ کے لئے آئیڈیل رہے گا۔وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *