| | | | |

بابر اعظم کے سائیکل کے مقابلہ پر ویرات کوہلی موٹرسائیکل لے آئے

ممبئی،روٹرڈیم:کرک اگین رپورٹ

یہ تو آپ جانتے ہیں،کرکٹ کی دنیا میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مقابلہ بھی رہتاہے،ساتھ میں موازنہ بی۔دونوں ہی اپنے مقام پر کوالٹی کرکٹ پلیئرز ہیں۔آج سے کچھ برس قبل ویرات کوہلی جس طرح تیزی کے ساتھ آئے اور چھاگئے،عین اسی طرح بابر اعظم بھی متعدد ریکارڈز اپنے نام کئے جارہے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں میں بھی دونوں ایک دوسرے کے مقابلہ پر رہتے ہیں۔سوشل میڈیا کی سرگرمیوں پر بھی نگاہ رکھتے ہیں۔پاکستانی کپتان اور ٹیم ان دنوں نیدرلینڈز کے دورے پر ہے،وہاں کل بھی آج کی طرح آرام کا دن تھا۔کرک گین نے آف ڈے کے حوالہ سے پاکستانی ٹیم کی مصروفیات بیان کی تھیں،ساتھ میں ان کی سائیکلنگ کی تصویر اور نیوز دی تھی۔

بابر اعظم سائیکلسٹ بن گئے

ابھی چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ آج ویرات کوہلی نے بھی وہی اسٹائل اپنایا لیکن وہ سائیکل کی بجائے موٹرسائیکل پر آئے۔اگر سائیکل پر ہوتے  تو عین نقل ہوجاتی۔اس لئے انہوں نے سائیکل کی بجائے موٹرسائیکل کی سواری کا انتخاب کیا۔

کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔دونوں نے ممبئی میں  موٹرسائیکل پربیٹھ کر ڈرائیونگ کی ۔اس کے ساتھ ہی تصاویر بھی شیئر کیں۔کرکٹ فینز نے ان کو پسند کیا ہے۔ساتھ میں بابر اعظم کی گزشتہ روز کی سائیکل کی تصویر کا بھی ذکر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *