سیمی فائنل کی تلاش میں اگر مگر میں الجھی پاکستانی ٹیم کو بڑی شکست،انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پہنچادیا
کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
سیمی فائنل کی تلاش میں اگر مگر میں الجھی پاکستانی ٹیم کو بڑی شکست،انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پہنچادیا،کرکٹ کی تازہ تریب خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے آخری میچ میں آخری درجے کی موجودہ انگلش ٹیم نے 93 رنزکی بڑی شکست دے دی ہے ۔سیمی فائنل کے خواب اگر مگر کے ساتھ دیکھنے والی پاکستانی ٹیم سیدھا کھیلنے میں ناکام رہی،سیمی فائنل کی تلاش میں ناکامی درج،انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ دے گئی۔
پاکستان کو صرف ہزیمت سے بچنے کے لیے 338 رنز کا ہدف
بابر اعظم الیون انگلینڈ کے 337 رنز کے جواب میں44 ویں اوور میں 244رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ابتدا میں سلمان علی آغا 51،بابر اعظم 38 اور محمد رضوان 36 کے ساتھ شاہین آفریدی 25 نمایاں رنز کرسکے۔آخر میں حارث رئوف نے 23 بالز پر 35 رنزکئے۔فخر زمان ایک ،افتخار احمد 3 اور شاداب خان 4 کرسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 3 وکٹیں لیں جب کہ معین علی اور عادل رشید بھی 2،2 وکٹ لے گئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر 9 وکٹ پر 337 رنز بنائے تھے ۔بین سٹوکس 84 اور جوئے روٹ کے 60 کے ساتھ جونی بیئرسٹو نے 59 کی اننگز کھیلیں۔حارث رئوف نے 3 اور شاہین کے ساتھ وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان کی آخری جوڑی نے 10 ویں وکٹ پر 53 رنزکا اضافہ کیا۔حارث رئوف 35 کرکے آخری آئوٹ ہوئے جب کہ وسیم جونیئر 15 پر ناٹ آئوٹ تھے۔پاکستان کی ٹیم 44 ویں اوور میں مطلب اننگ ختم ہونے سے 39 بالیں قبل 244 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے 93 رنز سے یہ میچ جیتا،مسلسل دوسری کامیابی،مجموعی طور پر انگلینڈ کی تیسری جیت تھی۔پاکستان کی 4 جیت کے ساتھ یہ مہم ختم ہوئی۔5 ناکامیاں درج ہوئیں۔
کرکٹ ورلڈکپ،ٹاس ہوگیا،پاکستان سیمی فائنل سے باہر، شیڈول جاری
آئی سی سی ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے 5 ویں،افغانستان نے چھٹی اور انگلینڈ نے 7 ویں ٹیم کے طورپر پوزیشن بنالی ہے۔بنگلہ دیش کا 8 واں،سری لنکا کا9 واں اور نیدرلینڈزکا دسواں نمبر ہے۔یوں انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف جیت کی بدولت چییمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئی ہے،بنگلہ دیش بھی کوالیفائی کرگیا ہے۔سری لنکا اور نیدرلینڈز قریب باہر ہیں۔