| | | | | | | |

آئی پی ایل کے دوران پاکستانی پلیئرز کا کراراجواب تیار،9 ویں مستند کھلاڑی کا کائونٹی معاہدہ

لندن ،کرک اگین رپورٹ

File photo

آئی پی ایل کے دوران پاکستانی پلیئرز کا کراراجواب تیار،9 ویں مستند کھلاڑی کا کائونٹی معاہدہ۔آئی پی ایل سے پاکستان کو ہمیشہ باہر رکھنے والے بھارت کے لئے اس بار اچھا جواب،پاکستان کی قریب پوری الیون آئی پی ایل دورانیہ میں دنیا کی نمبر ون فرسٹ کلاس اور محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہوگی۔آئی پی ایل نے پاکستانی پلیئرز کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے لیکن اس سال اسی آئی پی ایل کے دوران پاکستان کے 9 ممتاز کھلاڑی بیک وقت انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہونگے،یہ اپنی نوعیت کا منفرد جواب بن گیا ہے اور شاندا ر مثال بنی ہے کہ پلیئنگ الیون جتنے پلیئرز آئی پی ایل ایکے مقابل ایک اور ممتاز ملک کے ڈومیسٹک  ایونٹ اور ٹی 20 بلاسٹ لیگ کے لئے ایکشن میں ہونگے۔

اظہر علی کی فٹنس اپ ڈیٹ،حارث کے بعد باقیوں کے کووڈ نتائج، خواجہ کی 30 سال پرانی تصویر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 9 ویں کھلاڑی کا اس سال کائونٹی معاہدہ ہوگیا ہے،یہ اس لئے بھی اہم نکتہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی 2021 کی کاردگی نے دنیا بھر کو ادھر متوجہ کیا ہے۔انگلینڈ کے ایک سیزن کے لئے کسی بھی ملک کے 9 بڑے اور بنیادی پلیئرز کا معاہدہ ہونا بڑا معنی رکھتا ہے۔

نئے کھلاڑی کا معاہدہ ایسے پلیئر کا ہے جو ان دنوں ان فٹ ہوگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف 4 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد کی نمئاندگی کرتے ہوئے حسن علی ان فٹ ہوگئے تھے۔

حسن علی کا انگلش کائونٹی لنکا شائر سے معاہدہ ہوا ہے۔پیسر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فوری بعد انگلینڈ روانہ ہونگے اور 14 اپریل سے کھیلے جانے والے پہلے میچ سے دستیاب ہونگے۔ان کا 6 میچزکا معاہدہ ہے اور 19 مئی کے میچ تک وہ کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔

حسن علی 9 وٰیں پاکستانی پلیئر ہیں جو اس سال انگلینڈ میں کائونٹی کھیل رہے ہونگے۔ان سے قبل  شان مسعود ڈربی شائر،حارث رئوف یارک شائر،اظہر علی ووسٹر شائر،محمد رضوان سسیکس،شاہین آفریدی مڈل سیکس،محمد عباس ہمپشائر،نسیم شاہ اور ظفر گوہر گلوسٹر شائر کے لئے معاہدے کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *