| | | | |

رمیزراجہ کا 3 ملکی کپ نیوزی لینڈ نے اڑالیا،الٹا پاکستان کو کھیلنے کی دعوت

آک لینڈ،ڈھاکا،لاہور:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا آئیڈیا نیوزی لینڈ نے چرالیا،اس پر عمل بھی شروع کردیا،مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کو بھی دعوت دے ڈالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیوی بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 سے قبل اس سال اپنے ملک میں 3 ملکی ٹی 20 کپ کروانے کا پلان بنالیا ہے،اس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دعوت ارسال کی ہے۔بنگلہ دیش بورڈ نے دعوت قبول کرکے ایونٹ میں کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔

رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعوت ملنے کی تصدیق تو کردی ہے لیکن ابھی یہ کہا ہے کہ شیڈول چیک کرکے جواب دیا جائے گا۔پی سی بی کو اس میں کیا مشکلات ہیں۔

پاکستان انگلینڈ سیریز درمیان میں

اگست کے آخری سے ستمبر کے شروع تک ایشیا کپ کھیلا جانا ہے۔پاکستان نے اس کے بعد انگلینڈ کی 7 ٹی 20 میچزکی میزبانی کرنی ہے۔اس کے لئے بمشکل 18 دن ہی بچ سکیں گے،ایسے میں اکتوبر کی شروعات ہونگی۔

نیوزی لینڈ  نے سہہ ملکی کپ کے لئے ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع کی ونڈو رکھی ہے۔اس لئے پی سی بی کو دیکھنا ہوگا کہ کس طرح یہ قابل عمل ہوگا۔

ادھر بنگلہ دیش بورڈ کے آفیشل جلال نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے لئے ورلڈ ٹی 20 سے قبل  تیاری کا یہ سنہری موقع ہوگا۔ورلڈ ٹی 20 اکتوبر،نومبر میں آسٹریلیا ہوگا۔

ورلڈ کرکٹ میں 3 ملکی کپ یا 4 ملکی کپ کا آئیڈیا اس سال پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کو دیا تھا۔بنیادی مقصد پاکستان،بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا کپ کروانا تھا،ساتھ میں رمیز نے یہ بھی کہا تھا کہ ملکوں کی باہمی ٹی 20 سیریز کا اب کوئی جواز نہیں۔مستقبل میں ہم اب اسے 3 ملکی کپ میں بدلیں گے تاکہ ٹی وی رائٹس اور ٹکٹ کی آمدنی بڑھ سکے۔پاکستان کو تو اس کی میزبانی کی توفیق نہیں ملی لیکن نیوزی لینڈ نے چھکا جڑ دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *