| | | | |

لائٹ ٹاور خراب،انٹرنیٹ سروس معطل،ملتان میں میچ روکنا پڑا،ٹیمیں میدان سے باہر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

لائٹ ٹاور خراب،انٹرنیٹ سروس معطل،ملتان میں میچ روکنا پڑا،ٹیمیں میدان سے باہر۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر لائٹ ٹاور نے میچ روک دیا،گزشتہ سال کی طرح اسی ٹاور میں خرابی ہوئی جہاں پی ایس ایل 8 میں ہوئی تھی،اسی وجہ سے لائٹس بند ہوگئی اور میچ روکنا پڑا،کم روشنی کے سبب میچ روک دیا گیا۔پی ایس ایل 9 کے میچ کی پہلی اننگ جو کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کھیل رہی ہے کے 14.1 اوورز کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔طویل خرابی کو دیکھتے ہوئے فیلڈ ٹیم میدان سے باہر چلی گئی۔کافی دیر بعد میچ شروع ہوسکا۔

اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ذرائع ابلاغ کے نمائدے اپنی رپورٹنگ موثر انداز میں کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

ملتان میں پی ایس ایل 9 کا یہ دوسرا میچ ہے۔پہلے میچ میں لائیو ٹیلی کاسٹ مسائل تھے۔قریب 5 اوورز کا کھیل دنیا بھر میں نہ دکھایا جاسکا تھا۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نے پی سی بی اور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *