| | | | | | |

بائولنگ کوچ کے لئے پی سی بی اور فلینڈر میں رابطے،کس نے انکار کیا اور کیوں

کرک اگین رپورٹ

Getty Images,file photo

پاکستان کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پروٹیز کوچ کی دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ویرنن فلینڈر کی جانب سے پوچھے گئے 2 سوالات کے جواب نہ ملنے پر معاملہ پہلے لٹکا۔پھر تمام ہوگیا۔

حارث رئوف کا قید تنہائی سے عوامی رابطہ،پی سی بی نے متبادل پلیئر منتخب کرلیا

پاک پیشن کے مطابق ویرنن فلینڈر نے انکشاف کیا تھا کہ  گزشتہ ماہ 7 فروری کو پی سی بی اتھارٹی نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پی سی بی انہیں بائولنگ کوچ کی آفر کرتا ہے،یہ اس لئے بھی تھا کہ پی سی بی نے گزشتہ سال کےآخر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ویرنن فلینڈر نے پی سی بی سے سوال کیا کہ وہ اور کھلاڑی مجھے سے کیا چاہتے ہیں اور میرا رول کیا ہوگا۔اختیارات کیسے ہونگے۔اس کی وضاحت کی جائے۔فلینڈر کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ بتاتے ہیں۔پھر کافی دن خاموشی رہی۔اس کے بعد مجھے کال کرکے کہا گیا کہ ہم نے آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کو بطور بائولنگ کوچ ہائر کرلیا ہے۔

فلینڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ایک وقار کے ساتھ،انہیں علم ہو کہ پلیئرز کو ان سے کیا درکار ہے اور مجھے معلوم ہو کہ میرا کیا کردار ہوگا ۔

کرک اگین اس ساری صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔اصل معاملہ اختیار یا کام کا نہیں ہوتا۔ظاہر سی بات ہے کہ کوچ کا کام سکھانا،پلیئرز کا کام سیکھنا ہے،اس میں اختیار یہی ہے کہ بائولنگ کوچ نے بائولرز کی تربیت کرنی ہے۔بیٹرز کی کوچنگ سے تو رہا۔اصل مسئلہ کنٹریکیٹ اور ٹائمنگ کا تھا۔فلینڈر کل وقتی رول چاہتے ہیں۔پی سی بی جز وقتی خدمات لینا چاہتا تھا۔ایک سیریز کے بعد کوچ کو سرے سے علم ہی نہ کہ اس کا آگے کیا مستقبل ہے تو وہ کیسا کام دے گا۔

ویسے حیرت ناک بات یہ ہے کہ شان ٹیٹ ان کے متبادل کےطور پر لئے گئے،وہ بھی  پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہیں۔علم نہیں کہ چند میچزکھیلنے والے یہ سابق کھلاڑی ایک ایسے ملک کی سرزمین پر فاسٹ بائولرز کی کوچنگ کریں گے،جسے پیسرز اورفاسٹ بائولنگ کے حوالہ سے ذرخیز کہا جاتا ہے،جہاں ایک سے بڑھ کر ایک ہیرے پہلے سے موجود ہیں۔ان پر اعتبار نہیں ہےتو ان کی ٹکر کے کوچز لائے جائیں جو میک گراتھ،شان پولاک۔ وغیرہ جتنا تجربہ رکھتے ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *