| | |

نیشنل انڈر 19 کپ کے فائنل کی ٹیمیں فائنل ہوگئیں

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

سینٹرل پنجاب بلیوز اور خیبرپختونخوا وائٹس کی ٹیمیں نیشنل انڈر 19 کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے اختتام پر اپنے اپنے پولز کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کا فائنل 8 جولائی کو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔

سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے لو اسکورنگ میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نےبلوچستان وائٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 57 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔ طاہر علی اور جواد علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد، ایوب پارک گراؤنڈ اسلام آباد، رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ، ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور اور شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *