| | | | | |

معین علی اسپرے کا استعمال کرتے پکڑے گئے،ڈبل جرمانہ

 

 

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

معین علی اسپرے کا استعمال کرتے پکڑے گئے،ڈبل جرمانہ ۔بال ٹیمپرنگ تھی یا کچھ اور،آپ بھی جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سال بعد واپسی کرنے والے معین علی کھیل کے دوران سپرے مارنے کی پاداش میں پکڑے گئے۔2 قسم کا جرمانہ ہوگیا۔عثمان خواجہ نے امپائرزکو بال چیک کرنے کا کہا تھا۔واقعہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پیش آیا۔واقعہ کی جانچ پڑتال،آئی سی سی سماعت آج ہوئی اور اسپنر نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا ہے۔

ایج باسٹن میں جاری ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دراصل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا نکتہ آغاز بھی ہے۔معین علی انگلینڈ کے لئے قریب 2 سال بعد کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کی اننگز کے 89 ویں اوور کے دوران معین کو اگلا اوور کرنے سے پہلے باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائولنگ ہاتھ پر ایروسول کین سے مادہ چھڑکتے ہوئے دیکھا گیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ اس نے امپائرز کی  ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پیشگی منظوری کے بغیر اپنے ہاتھوں پر کوئی چیز استعمال کرنے کی اجازت نہ تھی۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یوں بنی کہ معین علی پر پہلے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن  ڈرائینگ ایجنٹ اسپرے کرنے کے بعد  میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ معین نے جرم تسلیم کیا اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی تجویز کردہ  سزا کو قبول کیا۔ آئی سی سی نے کہاہے کہ میچ ریفری مطمئن تھا کہ علی نے اسپرے کا استعمال صرف اپنے ہاتھ خشک کرنے کے لیے کیا تھا۔” اسپرے کو گیند پر مصنوعی مادے کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اس نے گیند کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ جو کہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کی شق 41.3 کی خلاف ورزی ہوتی۔ 
یہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی سطح 1 کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے معین کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا۔ پچھلے 24 مہینوں میں یہ اس کا پہلا ڈیمیرٹ پوائنٹ ہے اور اسے اس وقت تک معطل نہیں کیا جائے گا جب تک کہ وہ اگلے دو سالوں میں مزید تین پوائنٹس جمع نہیں کر لیتے۔
ادھر اتوار کو کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم کو عثمان خواجہ کی وکٹ مل ہی گئی۔وہ141 رنز بناکر رابنسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔مہمان ٹیم 7 وکٹ پر 372 اسکور کرچکی تھی،خسارہ دورکرنے کےلئے 21 رنزکی دوری پر تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *