| | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج 2میچز،سری لنکا کو کس کا بڑا چیلنج

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں آج 20 اکتوبر کو 2 میچز ہونگے۔گروپ میں 2 ٹاپ ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،ان میں سے ایک نے تن تنہا نمبر ون بن جانا ہے اور پھر آخری میچز پہلی اور دوسری پوزیشن کو مزید واضح بنادیں گے۔آئرلینڈ اور سری لنکا آج بدھ کو رات 7 بجے ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہونگے،دونوں کے مابین اس سے قبل ایک ٹی 20 میچ 2009 ورلڈ کپ میں ہوا تھا جو سری لنکا 9 رنز سے جیت گیا تھا۔اس وقت دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں،نیٹ رن ریٹ میں سری لنکا آگے ہے۔

پاکستانی کپتان فتح کی تلاش میں گم،آج جنوبی افریقا سے مقابلہ،4میچز

اسی گرائونڈ میں اسی گروپ کا دن کا میچ نیدر لینڈ اور نمیبیاکھیلیں گے،یہ میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا،اتفاق سے دونوں ٹیموں کو شکست ہوچکی ہے،ان میں  سے کوئی بھی ٹیم جیتی پھر وہ رات کو کسی ایک ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرے گی،تاکہ آخری میچ میں وہ کسی نہ کسی طرح لائن میں آنے کی پوری کوشش کرے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *